صنعا کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کے فضائی حملے

صنعا

?️

سچ خبریں:آج صبح سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں رہائشی علاقوں پر دوبارہ فضائی حملے کیے ہیں۔
روئٹرز خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے یمن کے نہتے عوام کے خلاف بربریت کی ایک نئی لہر میں صنعا کے رہائشی علاقوں پر بمباری شروع کردی، سعودی اتحاد نے فضائی حملے کے بعد ایک بیان میں کہاکہ صنعا پر یہ میزائل حملہ جیزان کے علاقے میں ایک ڈرون کو تباہ کرنے کی کارروائی کا فوری ردعمل تھا۔

سعودی اتحاد نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آج صبح ایک فضائی حملے میں یمنی عوامی مزاحمتی فورسز کے اسلحے کے ذخیرے اور متعدد ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے جبکہ یہ حملے رہائشی علاقوں میں کیے گئے جس کا مقصد لوگوں کو ڈرانا ہے، یمنی انصار اللہ گروپ نے اس ہفتے کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ اس نے الجوف صوبے اور سعودی عرب کے ساتھ ملحقہ جنوبی سرحد میں معزول یمنی صدر منصور ہادی کے خلاف اس تنظیم کی فورسز کی لڑائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔

درایں اثنا یمن کے ایک فوجی عہدہ دار نے اسپوٹنک کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انصار اللہ گروپ صوبہ الجوف اور آس پاس کی تمام پہاڑیوں پر بڑے پیمانے پر حملے کے بعد الیتمہ کے علاقے کے اسٹریٹیجک علاقوں اور خب الشعف شہر کے مرکز سمیت ایک بڑے حصے پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ترکی میں صہیونی شہریوں کے کارنامے

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ اسحاق ہرزوگ اور اس حکومت کے وزیر

نیتن یاہو کی حماقتوں کی وجہ سے اسرائیلی کمپنیوں کا دیوالیہ جاری 

?️ 30 مئی 2026 سچ خبریں:اقتصادی روزنامے کالکلسٹ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کی طرف

حاجی آج میدان منیٰ میں

?️ 28 جون 2023سچ خبریں:خانہ خدا کے زائرین نے آج 10 ذی الحجہ کو رمی

مستونگ شاہراہ پر خودکش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

?️ 5 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق صبح کوئٹہ

اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: صیہونی حکام کا اعتراف

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:کئی صیہونی سکیورٹی اور فوجی حکام نے ایک امریکی اخبار کو

اقتصادی سرگرمیوں کی آڑ میں جاسوسی؛ بحرین کو صیہونیوں سے سمجھوتہ کرنے صلہ

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:بحرینی اپوزیشن کے ایک رہنما نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت

ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے والے ہیروز کون ہیں؟

?️ 29 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کے سیکٹر جی 8 میں واقع وفاقی

فلسطینیوں کی حامی بین الاقوامی طلباء تحریک کہاں تک پہنچ چکی ہے؟

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: وینزویلا میں ہزاروں طلباء نے فلسطینی عوام کی حمایت میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے