?️
سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر نے اعلان کیا کہ یمن میں جنگ روکنے کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے نہ صرف باتیں کرنے کی۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ محض باتیں اور بین الاقوامی مطالبات سے یمن میں امن نہیں ہوگا،انہوں نے مزید کہاکہ دعوتوں اورمطالبوں سے امن حاصل نہیں ہوتا بلکہ امن معاہدوں پر دستخط کرنے سےحاصل ہوتا ہے۔
الحوثی نے زور دے کر کہاکہ امن کے لیے عمل درآمد کے بغیر کسی بھی طرح کی درخواست کرنا صرف احساسات کا اظہار کرنا ہےتو ہم بھی اس کا جواب احساسات کے ذریعہ ہی دیں گے،یادرہے کہ گذشتہ روزبھی یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبد السلام نےکہا کہ جب تک جارحیت اور محاصرے کو مکمل طور پر بند نہیں کیا جاتا ہے ، سعودی اتحاد کے خلاف یمن کے جائز دفاع کی ضرورت ہے، محمد عبد السلام نے کہا کہ یمن کا جائز دفاع اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ سعودی اتحاد کی جارحیت اوراس ملک کے محاصرے کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ یمنی عوام کے خلاف امریکی سعودی جارحیت پسند اتحاد کے جرائم اس قدر بے مثال اور وحشی ہیں کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف قانونی کاروائی کی جانی چاہئے اور یہ ممالک انسانی اور یہاں تک کہ سیاسی طور پر بھی نفرت کے قابل ہیں۔
یادرہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی پشت پناہی سے کچھ عرب ریاستوں کے ساتھ مل کر چھ سال قبل غریب عرب ملک یمن کے خلاف اپنی جارحیت کا آغاز کیا تھا جو آج تک جاری ہے اور اس کے نتیجہ میں اس ملک کے معصوم بچوں اور بے گناہ خواتین سمیت ہزاورں افراد شہید ہوچکے ہیں نیز اس کا ملک کا بنیادی ڈھانچہ بھی اسی فیصد تباہ ہوچکا ہے جس کو لے کرانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس ملک میں کبھی بھی تاریخ کا سب سے بڑا انسانی بحران آسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
دبئی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر طیارہ حادثہ
?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر دو مسافر طیارے آپس
جولائی
شمالی کوریا کی سڑکیں امریکہ مخالف نعروں سے گونج اٹھیں
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:کوریائی جنگ کی برسی کے موقع پر شمالی کوریا کے عوام
جون
قطر نے یورپی یونین کو گیس کی برآمدات بند کرنے کی دھمکی دی
?️ 27 جولائی 2025قطر نے یورپی یونین کو مائع گیس کی برآمدات بند کرنے کی
جولائی
جولان کی پہاڑیوں پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے؛اسرائیل کا اعلان !
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے واضح کیا ہے کہ
جون
لاہور ہائیکورٹ: ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور
?️ 6 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں پاکستان
جون
بائیڈن کی مقبولیت سقوط کے دہانے پر
?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: یہ سروے ہارورڈ یونیورسٹی اور ہیرس پولنگ کمپنی نے کرایا
جنوری
برطانوی وزیر اعظم کے ساتھی کا مہنگائی اور غربت سے نمٹنے کا مطالبہ
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم کی پارٹی کے رکن اور کنزرویٹو سینئر قانون
مئی
ازبکستان میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ازبکستان کے 2 روزہ دورے کے دوران وزیراعظم
فروری