سچ خبریں: آج منگل کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے یمنی نیٹ ورک المسیرہ کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شہید صیاد خدائی کے قتل کا جواب دیا جائے گا.
سردار سلامی نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا ہم دشمن کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہم ہمیشہ ان کا پیچھا کریں گے۔
آئی آر جی سی کے کمانڈر انچیف نے مزید کہا کہ دشمن کے خلاف ہمارا موقف مضبوط ہے اور مضبوط رہے گا۔ شہید صیاد خدائی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
اتوار کی شام تقریباً 4:00 بجے، تہران میں مجاہدین اسلام اسٹریٹ کے اطراف کی گلیوں میں دو موٹر سائیکل سواروں نے حرم کا دفاع کرنے والے محافظوں میں سے ایک کو قتل کر دیا۔
یہ قتل شہید کے گھر کے قریب ہوا اور سیکورٹی فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کر رہی ہیں۔
پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک سرکاری بیان میں اس رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کے روز تہران میں مجاہدین اسلام اسٹریٹ کی طرف جانے والی گلیوں میں کرنل صیاد خدائی کو ایک دہشت گردانہ طریقے سے شہید کر دیا گیا۔