?️
سچ خبریں:شمالی کوریا کی فوج نے ہفتہ اور اتوار کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے گذشتہ ہفتے کے آخر میں ایک نئے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہےجس میں میزائل نے لانچ کے بعد ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ ٹیسٹ ہفتے اور اتوار کو کیے گئے،ان میں سے کچھ ٹیسٹوں میں ایک میزائل نے اس ملک کے خشکی اور آبی حصہ کو پار کرتے ہوئے 1500 کلومیٹر دور اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ پیانگ یانگ نے تجربات کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے میزائلوں کی تمام خصوصیات بشمول پروپلشن ، میزائل کنٹرول اور درستگی کی تصدیق ہوچکی ہے،یادرہے کہ اس سے قبل جنوبی کوریا کے میڈیا بشمول یونہاپ نیوز ایجنسی نے جمعرات کی صبح اطلاع دی تھی کہ شمالی کوریا کی فوج رات بھر ایک بڑی فوجی پریڈ کرتی دکھائی دیتی ہے جس میں ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائلوں سمیت نئے فوجی سازو سامان کی نمائش کی جاتی ہے۔
یادرہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے دوران صدارت شمالی کوریا کی یہ پہلی بڑی فوجی پریڈ اور میزائل کا تجربہ ہے جبکہ کئی سیاسی تجزیہ کاروں اور ماہرین کا خیال ہے کہ یہ میزائل ٹیسٹ اور سابقہ فوجی پریڈ واشنگٹن کو ایک اہم پیغام دیتی ہے۔
یادرہے کہ شمالی کوریا کی فوج نے اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے آخری دنوں میں اس سال جنوری میں ایک رات کی فوجی پریڈ کا انعقاد کیاتھا۔


مشہور خبریں۔
یونیفِل کے خلاف صہیونی جارحیت پر لبنانی صدر اور وزیر اعظم کا ردعمل
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر میشل عون نے یونیفِل کی بین الاقوامی
ستمبر
یوکرائنی جنگ کا جال مغرب والوں نے پھیلایا ہے؛ صہیونی میڈیا کا اعتراف
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا کے مطابق یوکرائن میں جنگ کا جال مغرب نے
مارچ
فرانس سے 7 سعودی نوجوانوں کو بچانے کی درخواست
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے کہا کہ وہ
جون
الحشد الشعبی کے ٹھکانے پر راکٹ حملہ
?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ کرکوک میں عوامی
اپریل
فیس بک کے ’کمیونٹی نوٹس‘ میں مزید فیچر متعارف
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے کراؤڈ سورسڈ فیکٹ چیکنگ
ستمبر
امریکہ کے لیے پینٹاگون کی معلومات لیک ہونے کے سنگین نتائج
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن اخبارٹیگز شاؤ نے یوکرائنی فوج کی تیاری کے لیے واشنگٹن
اپریل
یوکرین کی روس کے لیے کیا حیثیت ہے؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: روسی صدر نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کی
فروری
امریکہ کا ایران کے بارے میں اہم بیان
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس اداروں نے اپنی سالانہ رپورٹ میں عالمی خطرات
اپریل