?️
شمالی غزہ کے محلّوں کی منظم تباہی اور دھماکوں کا سلسلہ بدستور جاری
الجزیرہ نیوز نیٹ ورک نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں میں رہائشی محلّوں کی منظم اور وسیع پیمانے پر تباہی جنگ بندی کے دو ماہ گزرنے کے باوجود مسلسل جاری ہے۔ رپورٹ میں دل دہلا دینے والی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے اسرائیلی فوج کی جانب سے دھماکوں اور مسماری کی نئی مثالیں پیش کی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر دھماکوں کو دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو فلسطینی صحافی اور اسرائیلی فوجی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے یونس الطیراوی نے دوبارہ شائع کی، جس میں انہوں نے لکھا کرسمس سے قبل غزہ اسرائیلی فوج آج بے گھر فلسطینی خاندانوں کے گھروں کو دھماکوں سے اڑا رہی ہے، حالانکہ جنگ بندی کو دو ماہ سے زیادہ ہو چکا ہے۔
الجزیرہ کی ڈیجیٹل ویریفکیشن ٹیم نے ویڈیو کی جغرافیائی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دھماکے رفح شہر کے شمال میں واقع الزہور محلے میں ہوئے۔ 13 سے 24 دسمبر کے درمیان کی سیٹلائٹ تصاویر سے بھی اس علاقے میں اسرائیلی فوجی مشینری کی موجودگی، بڑے پیمانے پر کھدائی اور مسماری کی سرگرمیوں کی تصدیق ہوتی ہے، جو حالیہ دھماکوں سے مطابقت رکھتی ہیں۔
رپورٹ کے ایک اور حصے میں شمالی غزہ، بالخصوص تل الزعتر اور جبالیا کیمپ میں ہونے والی شدید تباہی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ایک اسرائیلی صحافی کی ویڈیو میں وہ فوجیوں کے ہمراہ جبالیا میں کھڑا نظر آتا ہے اور کہتا ہے یہاں تقریباً ہر چیز مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ یہ علاقہ سدیروت سے صرف سات کلومیٹر دور ہے، اور اب صرف ایک اسپتال ہی کھڑا نظر آتا ہے۔
الجزیرہ کے تجزیے کے مطابق یہ ویڈیو تل الزعتر کی پہاڑی پر قائم ایک نئے فوجی مقام سے ریکارڈ کی گئی، جو شمالی غزہ کے انڈونیشین اسپتال پر نظر رکھتا ہے۔ تصاویر میں العودہ اسپتال کے ملبے کو بھی دکھایا گیا ہے، جو کبھی آباد شہری ڈھانچے کی آخری نشانیوں میں سے تھا۔
الجزیرہ کا کہنا ہے کہ مسلسل اور شدید مسماری کے نتیجے میں اب بیت لاہیا، جو غزہ کا انتہائی شمالی شہر ہے، براہِ راست دکھائی دینے لگا ہے، حالانکہ جنگ سے قبل عمارتوں کی کثافت کے باعث ایسا ممکن نہیں تھا۔
رپورٹ کے اختتام پر کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ شہر کے مختلف محلّوں جیسے شجاعیہ اور التفاح، مشرقی جبالیا، نیز جنوبی غزہ کے علاقوں خان یونس اور رفح میں بھی بڑے پیمانے پر گھروں کی تباہی جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کے تحت اعلان کردہ جنگ بندی بظاہر اب بھی نافذ ہے۔
دوسری جانب، ایرنا کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمعرات کی صبح غزہ کے مشرقی اور جنوبی علاقوں پر شدید فضائی اور توپخانے کے حملے کیے۔ شهاب نیوز ایجنسی نے بتایا کہ غزہ شہر کے مشرقی حصے پر توپخانے سے گولہ باری کی گئی جبکہ رفح، خان یونس اور دیر البلح پر شدید بمباری ہوئی۔ اسرائیلی جنگی کشتیوں اور ٹینکوں نے بھی مغربی اور مشرقی غزہ کو نشانہ بنایا۔
ادھر حماس کے سیاسی بیورو کے رکن غازی حمد نے الجزیرہ سے گفتگو میں اسرائیل کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں خلاف ورزی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ مکمل طور پر اسرائیلی فوج کے قبضے اور کنٹرول میں ہیں، اور اصل رکاوٹ اسرائیلی فریق کی جانب سے مذاکراتی عمل میں پیدا کی جا رہی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ اسرائیل کے حوالے سے انسانی حقوق بھول گیا ہے؟
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ریاض میں فلسطینی عوام
نومبر
پاکستان کو اسلامی ریاست بنائیں گے
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا ڈیویلپمنٹ پروگرام
ستمبر
رئیل می پرو سیریز کے دو فونز متعارف
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنی
جنوری
کیا اسرائیل کو نئی کابینہ درکار ہے؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں حزب اختلاف کے اتحاد کے رہنما یائر لاپیڈ
اگست
صیہونی حکومت جنگ کو برداشت کرنے کی حد
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل سے متعلق خبروں کے ذرائع نے غزہ کی پٹی کے
دسمبر
طالبان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے والے ممالک کو شدید دھمکی دے دی
?️ 26 مئی 2021دوحہ (سچ خبریں) طالبان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے والے ممالک
مئی
نتن یاہو نے معیشت کو اپنی سیاسی قربان گاہ پر چڑھا ! وجہ ؟
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "زمان یسرائیل” کے ایک تجزیہ کار کا کہنا
مئی
لولا دا سلوا برازیل کے نئے صدر
?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:برازیل کے سابق صدر لولا دا سلوا اس ملک کے اگلے
اکتوبر