?️
سچ خبریں: جبالیا کیمپ پر صیہونی فوج کے حملوں میں شدت آنے کے بعد فلسطینی مزاحمتی فورسز نے اس شمالی محور میں جارح عناصر کے ساتھ شدید جھڑپیں کی ہیں۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے مختلف محوروں بالخصوص غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ پر حملہ آوروں کے ساتھ شدید جھڑپیں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے میں ایک بار پھر صیہونی جارحیت؛مجاہدین کا دندان شکن جواب
یہ اس وقت ہے جب صیہونی حکومت کے توپ خانے نے جارح عناصر کو چھپانے کے لیے جبالیا کو نشانہ بنایا ہے۔
الاقصیٰ شہداء بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی فورسز جبالیا کیمپ کے اطراف میں صیہونی عناصر کے ساتھ زبردست لڑائی میں مصروف ہیں۔
اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے گزشتہ روز غزہ کی زمینی کاروائی میں اس حکومت کے پانچ دیگر فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی۔
المیادین ٹیلی ویژن چینل نے بھی صہیونی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ جنگ کے آغاز کے تقریباً دو ہفتے بعد صیہونیوں کی طرف سے غزہ میں زمینی لڑائی شروع کرنے سے لے کراب تک اس لڑائی میں 102 صیہونی فوجی مارے جاچکے ہیں۔
ایک متعلقہ خبر میں Yediot Aharonot اخبار نے بھی اسرائیلی فوجی ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک اس حکومت کے 5000 سے زائد فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں گی:صہیونی میڈیا
اس اخبار کے مطابق زخمیوں کی اس تعداد میں سے 2000 افراد جسمانی معذوری کا شکار ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق اس حکومت کی وزارت جنگ کے بحالی کا شعبہ روزانہ 60 نئے زخمیوں کو قبول کرتا ہے جن میں سے زیادہ تر کے زخم شدید ہوتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عراق کے بعض علاقوں سے امریکی انخلاء کا اعلان ایک دھوکہ
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: عراقی سیاسی تجزیہ کار ریاض الوحیلی نے کہا ہے کہ
اگست
عمران خان کو توہین عدالت کیس میں 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا
?️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج کو
اگست
غزہ میں جنگ بندی اور صہیونی جارحیت کے خاتمے کے بارے میں حماس کا بیان
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے اور
جنوری
سینٹ کام کا یمنی ڈرون کو روکنے اور تباہ کرنے کا دعویٰ
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: مغربی ایشیا میں موجود امریکی سینٹرل ملٹری کمانڈ، جسے سینٹ
مئی
پنجاب میں لاک ڈاون کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے
?️ 15 مئی 2021پنجاب (سچ خبریں) ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن 16مئی
مئی
وفاقی کابینہ اجلاس کی کہانی
?️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوا
مئی
You Need to Read This Before Getting Lash Extensions
?️ 24 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
نیتن یاہو نے پہلی بار غزہ جنگ کو ختم کرنے کی ضرورت کا حوالہ دیا
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن نے وزیر اعظم کی غزہ جنگ کے
جون