?️
سچ خبریں:ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شمالی شام اور عراق میں فوجی کارروائیوں کے دوران 22 کرد جنگجو مارے گئے۔
ایسے میں جب شمالی شام اور عراق پر ترکی کے فوجی حملوں کے بارے میں بین الاقوامی تبصرے جاری ہیں، انقرہ نے ان حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کے اعداد و شمار فراہم کیے،ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ شمالی عراق میں PKK کے 10 ارکان اور اس ملک کے شمال میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز گروپ کے 12 عسکریت پسندوں سمیت 22 کرد عسکریت پسند ترکی کی فوجی کارروائیوں میں مارے گئے۔
ترک ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں کرد علاقوں میں ترک فضائیہ کی پانچ روز کی کارروائیوں کے دوران کم از کم 125 جنگجو اور عام شہری ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ عین اسی وقت جب انقرہ کی جانب سے شمالی شام پر زمینی حملے کی دھمکیاں بڑھ رہی تھیں، میڈیا نے شمالی شام میں ترک فوجی ساز و سامان کی آمد کی تصاویر شائع کیں۔
یاد رہے کہ ترکی دہشگردوں کو کچلنے کے بہانے آئے دن عراق اور شام پر حملہ کرتا رہتا ہے جبکہ ان حملوں میں دونوں ممالک کے عام شہری بھی مارے جاتے ہیں جسے لے کر عراق اور شام کی حکومتوں اور عوام میں ترکی کے خلاف شدید نفرت پائی جاتی ہے اور ان ممالک میں موجود ترک فوجی دستوں کو قابض سمجھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ پر روس کا رد عمل
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی سفارت خانے نے سوڈان میں روسی بحری اڈے کی تعمیر
دسمبر
ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری مزید 31 افراد ہلاک
?️ 14 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی دوسری
فروری
یوکرائن کو جنگ بندی نہیں بلکہ جنگ کے مکمل خاتمے کی ضرورت ہے: زیلنسکی
?️ 24 فروری 2026 سچ خبریں:الجزیرہ کی فنانشل ٹائمز کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق
فروری
پی ڈی ایم کے پاس 186 ووٹ نہیں ہیں توعدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتے‘اعتزاز احسن
?️ 1 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) نامور ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پی
دسمبر
امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی میزبانی پر فخر ہے: ممتاز سنی عالم
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: اربعین واک میں لاکھوں لوگوں کی شرکت کے جواب
ستمبر
سندھ ہائیکورٹ: تجاوزات کے خاتمے، کراچی کی اراضی کی حفاظت کیلئے حکام سے منصوبہ طلب
?️ 22 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری اور کے ڈی اے
مارچ
قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار تک ملتوی
?️ 31 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر
مارچ
حکومت کو پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت
?️ 25 جون 2021لاہور(سچ خبریں) گذشتہ سال پیدا ہونے والے پیٹرول بحران کے ذمہ داران
جون