?️
سچ خبریں:شام کے شہر الحسکہ کے شمالی مضافات میں دیہاتیوں نے مقامی فوجی دستوں کی مدد سے امریکی فوجیوں کے ایک قافلے کو اپنے گاؤں میں داخل ہونے سے روکا اور اسے پسپائی پر مجبور کردیا۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے شہرالحسکہ کے شمالی مضافات میں واقع گاؤں تل زہاب کے مکینوں نے شامی فوج کی ایک چوکی کی مدد سے امریکی قابضین کے ایک فوجی قافلے کو روک کر اسے پسپائی پر مجبور کردیا۔
گاؤں کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اس قافلے میں چھ امریکی فوجی گاڑیاں اور کرد علیحدگی پسند عسکریت پسندوں کی ایک گاڑی شامل تھی جنہوں نے گاؤں سے گزرنے کی کوشش کی، تاہم گاؤں کے رہائشیوں کی حمایت سے علاقے میں تعینات شامی فوج کی چوکی نے انہیں روکنے اور پسپائی پر مجبور کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
رپورٹ کے مطابق دیہاتیوں نے امریکی فوجی قافلے پر پتھراؤ کیا، جس سے وہ علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگیا،واضح رہے کہ شام کا الجزیرہ علاقہ ہمیشہ امریکی قابض افواج کے قافلوں کو روکنےاور انہیں واپس جانے پر مجبور کرنے میں اس علاقے کے باشندوں کے اقدامات کا گواہ رہا ہے۔
یادرہے کہ یہ اقدام امریکی جارحیت اوراس خطے کے وسائل کی لوٹ مار کے جواب میں کیا گیا ہے قابل ذکر ہے کہ امریکہ اپنی حمایت یافتہ کرد ملیشیاؤں کی مدد سے مشرقی اور شمال مشرقی شام میں تیل کے وسائل کو لوٹ رہا ہےجبکہ شامی حکومت بارہا کہہ چکی ہے کہ امریکی موجودگی قابض ہے اور وہ اسے ختم کرے گی۔


مشہور خبریں۔
عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر
جولائی
سندھ بلدیاتی قانون کو تمام جماعتوں نے مسترد کیا
?️ 30 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے
جنوری
ٹرمپ خطے میں کس لیے آیا ہے ؟
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: عبدالباری عطوان، الرائی الیوم کے ایڈیٹر ان چیف اور ممتاز فلسطینی
مئی
بی بی سی اسرائیل میں کیا کر رہا ہے؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:بی بی سی عربی ویب سائٹ نے منگل 15 اگست کو
اگست
واٹس ایپ کا ایک اور فیچر منظر عام پر
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:واٹس ایپ ایپلی کیشن پر جلد ہی اسٹیٹس کو تبدیل کیے
جون
پاکستانی سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ سے پہلی تصاویر موصول
?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: چاند پر بھیجے جانے والے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ ’آئی
مئی
یوکرین کی طرف سے ہتھیاروں کی نیلامی
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین کے زاپوریزیا علاقے کی انتظامی کونسل کے رکن
اگست
اسرائیل کی بشاراسد کو قتل کرنے کی دھمکی
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے
نومبر