🗓️
سچ خبریں:عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے 12 سال کی معطلی کے بعد شام کی اس لیگ میں واپسی اور شامی حکومت کا تختہ الٹنے میں اپنی ناکامی پر اتفاق کیا۔
عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے عرب لیگ میں شام کی واپسی کے حوالے سے عرب ممالک کے اتفاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے12 سال بعد اس لیگ میں شام کی نشست اسے واپس سونپنے پر اتفاق کیا ہے۔
عراقی عہدیدار نے کہا کہ بغداد نے گذشتہ برسوں میں شام کی عرب لیگ میں واپسی کے لیے جو کچھ کیا آج اس کا نتیجہ نکلا ہے ، اس اقدام سے خطے اور شام کی سلامتی کو فائدہ پہنچے گا،المیادین خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے متفقہ اور غیر مشروط طور پر شام کی عرب لیگ میں واپسی پر اتفاق کیا ہے۔
شام اور سوڈان سے متعلق عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کا بیان
عرب لیگ نے قاہرہ میں اپنے ہنگامی اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ عرب لیگ کی کونسل کے اجلاسوں میں شام کے وفود کی شرکت کل سے دوبارہ شروع ہوگی، بیان میں مذکورہ فیصلے کی پیروی کے لیے اردن، سعودی عرب، عراق، لبنان اور مصر پر مشتمل وزارتی رابطہ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
بیان میں شامی بحران کے جامع حل کے حصول کے لیے اس ملک کی حکومت کے ساتھ براہ راست بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے جس میں تمام نتائج کو مدنظر رکھا جائے۔
یاد رہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ نے اتوار کو عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کی جس میں شام کی ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو شام اور شامی عوام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ اس ملک کو پہلی حالت پر واپس لانے کے لیے سنجیدگی سے کام لینا چاہیے،شکری نے مزید کہا کہ یہ قابل قبول نہیں ہے کہ ایک عرب ملک کی عوام بے گھر یا دہشت گردی اور جنگ سے متاثر ہوں۔
مشہور خبریں۔
ڈنمارک کی بھی یوکرینی فوجیوں کو تربیت
🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:کوپن ہیگن اور کیف کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق
ستمبر
دنیا میں فلسطینی حامیوں کی توسیع سے صیہونی حکومت پریشان
🗓️ 22 فروری 2023سچ خبریں:امقبوضہ یروشلم میں آرتھوڈوکس چرچ کے آرچ بشپ نے عرب نیوز
فروری
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 49 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
🗓️ 9 جون 2022کراچی(سچ خبریں)رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت
جون
ڈیرہ اسماعیل خان ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک
🗓️ 6 اپریل 2024ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے
اپریل
کیا اسرائیل غزہ میں زمینی کارروائی کرے گا ؟
🗓️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:بدھ کو ایک نیوز کانفرنس میں آسٹن نے کہا کہ اسرائیل
اکتوبر
امریکہ کب تک صیہونی حکومت کو بچائے گا؟
🗓️ 14 جون 2024سچ خبریں: حماس کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے بیانات
جون
پاکستان کی خاتون اول بھی کورونا وائرس کا شکار
🗓️ 21 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی
مارچ
سعودی وزارت دفاع کی عمارت آرامکو پر حملہ
🗓️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے سعودی سرزمین
دسمبر