🗓️
سچ خبریں:شام میں سکیورٹی امور کے ایک ماہر نے اس ملک میں 9 امریکی اڈوں میں 3 ہزار فوجیوں کی موجودگی کی اطلاع دی۔
المعلومہ نیوز سائٹ کے مطابق شام میں سکیورٹی امور کے ماہر سعید فارس السعید نے کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے اور ان کے فوجی اڈوں کی تعداد 9 ہے، السعید نے کہا کہ واشنگٹن نے الحسکہ، التنف، الشدادہ، تلبیدر، رمیلان، راس العین، عین عیسی، تل ابیض اور عین العرب اڈوں میں اپنے عناصر کو تعینات کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے زیادہ تر اڈے کرد ملیشیا کے ٹھکانوں کے قریب قائم کیے گئے ہیں اور وہاں النصرہ فرنٹ اور داعش کے دہشت گرد عناصر موجود ہیں اور کچھ اڈے جیسے التنف عراق کے اڈوں سے جڑے ہوئے ہیں۔
ادھر شام کی تیل کی وزارت نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ شرقیہ کے علاقے میں تیل کے ذخائر کی یومیہ پیداوار 80000 بیرل سے زیادہ ہے اور امریکی فوج اس میں سے زیادہ تر چوری کرلیتی ہے، اس سے قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ امریکی جارحیت پسند شام کے علاقے الجزیرہ کے تیل کی دولت سے مالا مال علاقوں میں آباد ہیں اور تیل اور مصنوعات چوری کرکے دہشت گرد ملیشیاؤں کی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ شامی عوام کو شدید مالی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مکہ کو سب سے بڑا خطرہ
🗓️ 22 جون 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے سعودی عرب پر یمن
جون
گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
🗓️ 27 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ
دسمبر
گندم کی عدم فراہمی پر وزیراعلٰی پنجاب کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
🗓️ 22 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے گندم کی فراہمی
اکتوبر
ترکی امریکی F-16 جنگی طیارے حاصل کرنے کے لائق نہیں:امریکی سنیٹر
🗓️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ باب مینینڈیز نے
مارچ
وینزویلا کا روس کی حمایت کرنے کا اعلان
🗓️ 24 فروری 2022سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نے کہا ہے کہ کراکس یوکرائن کی صورتحال
فروری
پی ٹی اے کا وی پی این پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ
🗓️ 1 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی اے نے قانونی بنیادوں کی کمی
دسمبر
کیا ترکی پر اسرائیل کے حملے کے بارے میں اردگان کے بیانات درست ہیں؟
🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کے ساتھ
اکتوبر
شہباز گل کی لیگی رہنماؤں پر شدید تنقید
🗓️ 18 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے لیگی
اپریل