?️
سچ خبریں:شام کے صوبے درعا میں اس ملک کی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں داعش کا ایک اہم سرغنہ اور خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔
نور پریس کی رپورٹ کے مطابق جنوبی شام کے صوبے درعا کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا سرغنہ محمد عبدالله البائع جو ابو سالم العراقی کے نام سے مشہور تھا ہلاک ہوا،واضح رہے کہ ابو سالم العراقی نے شام کی فوج سے ہونے والی جھڑپ اور محاصرے میں آنے کے بعد اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔
ابو سالم العراقی کا تعلق عراق کے شہر موصل سے تھا اور اس کا ذکر شام کے جنوبی علاقے میں داعش کے اہم سرغنہ کے طور پر ہوتا تھا،واضح رہے کہ عراق کے شہر موصل اور شام کے شہر الرقہ نیز دوسرے علاقوں کی آزادی کے بعد تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ ہوا تاہم اس کے بچے کھچے عناصر اب بھی مختلف علاقوں میں چھپ کر دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں اور اہم حکومتی عہدہ داروں کے ساتھ ساتھ ان ممالک کی عوام کو بھی نشانہ بناتے ہیں جس کے سلسلہ میں متعدد ثبوت موجود ہیں کہ عراق ہو یا شام دونوں ممالک میں دہشتگردوں کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہےجو انہیں کا خاتمہ کرنے کے بہانے ان ممالک میں داخل ہوئے تھے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی ریاست کا حزب اللہ کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان میں صیہونی فضائی حملے کی
اپریل
سعودی ولیعہد کی فرانسوی اور برطانوی رہنماؤں سے غزہ اور یوکرین پر اہم مشاورت
?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے فرانس کے صدر امانوئل
مارچ
پیرس ایک بار پھر مظاہروں کا مرکز
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: فرانس کے پارلیمانی انتخابات سے پہلے ہزاروں لوگ مختلف شہروں
جون
سعودی عرب میں بن سلمان کے انتہا پسندانہ اقدامات کے مخالفین
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں سماجی اصلاحات پر مبنی سعودی ولی عہد کے
جنوری
پاک فوج سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شہری انتظامیہ کےساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف
?️ 26 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ
جولائی
لبنان کے معاملے میں سعودی، فرانسیسی اور امریکی سازش
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: لبنان کے سیاسی منظر نامے سے واقف ذرائع نے
دسمبر
ایچ ای سی آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم پر سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز معترض
?️ 13 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) آرڈیننس 2002 میں
دسمبر
غزہ میں انسانی تباہی
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کی شام صیہونی
اکتوبر