?️
سچ خبریں:عراقی قومی سلامتی کے مشیر، قاسم الاعرجی نے زور دیا کہ الہول کیمپ ایک خطرہ ہے، یہ کیمپ داعش کے دہشت گرد عناصر کے خاندانوں کا ہیڈ کوارٹر ہے اور اسے جلد ختم ہو جانا چاہیے۔
الاعرجی نے جامع اجلاس کے موقع پر ایک بیان شائع کیا جسے النہرین اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر میں پڑھا گیا اور کہا کہ عراقی حکومت نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ الہول کیمپ عراق اور دنیا کے لیے ایک خطرہ ہےعالمی برادری کو دوسرے ممالک کو بھی اپنے شہریوں کو کیمپ سے نکالنے کی ترغیب دینی چاہیے۔
الہول کیمپ، جو شامی کرد ملیشیا کے زیر کنٹرول ہے جسے سیرین ڈیموکریٹک فورسز کہا جاتا ہے، مشرقی شام میں اور عراقی سرحد سے دس کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر واقع ہے۔
اس کیمپ میں دسیوں ہزار لوگ رہتے ہیں جن میں سے زیادہ تر داعش کی خواتین اور بچے ہیں۔ خبر رساں ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اس کیمپ میں 54 مختلف ممالک کی شہریت رکھنے والے افراد موجود ہیں۔
الملومہ نیوز سائٹ نے الاعرجی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس کیمپ کو بند کرنے کا کوئی حل نکالنے کے لیے وزرائے خارجہ کی سطح پر ایک بین الاقوامی اجلاس منعقد کیا جانا چاہیے۔ عراقی حکومت نے اپنے شہریوں کے 1,369 خاندانوں کو اس کیمپ سے نکال دیا ہے اور 800 خاندان اپنی رہائش گاہوں پر واپس جا چکے ہیں۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس کیمپ میں بچوں کی موجودگی دہشت گردوں کی ایک نئی نسل کے ابھرنے کا سبب بنے گی، واضح کیا کہ یہ بچے خود شکار ہیں۔ دہشت گردوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے نہ کہ سزا سے بچیں۔
مشہور خبریں۔
مغربی ممالک زیلنسکی کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:2010 سے 2014 تک یوکرین کے وزیر اعظم میکولا آزاروف نے
جولائی
زیڈ ٹی ای نے اب تک کا سب سے سستا فولڈ ایبل فون پیش کردیا
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’زیڈ ٹی اِی‘ نے اب
فروری
پاکستانی معیشت کی شرح نمو کمی برقرارایشیائی ترقیاتی بینک نے مہنگائی مزید اضافے کا خدشہ ظاہرکردی
?️ 12 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں
اپریل
غزہ میں صیہونی حکومت کی فوجی کارروائیوں میں توسیع
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کیٹس نے ایک بیان میں اعلان
اپریل
امریکہ اور یورپ نے غزہ میں تباہی کو کیسے ہوا دی؟
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکہ نے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحانہ
دسمبر
چیف سیکریٹری کے تقرر میں تاخیر سے وفاق اور پنجاب میں رسہ کشی بے نقاب
?️ 7 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت وفاقی اور پی
اکتوبر
اقوام متحدہ ایک فرسودہ بنیاد
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:منگل کو ایک پریس کانفرنس میں ماؤ ننگ نے کہا کہ
نومبر
اسرائیل کا نیا ڈراؤنا خواب
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات سلفیٹ
مئی