?️
سچ خبریں:شام میں ایرانی سفیر نے کہا کہ تہران شام پر کسی بھی ملک یا طاقت کے قبضے کی شدید مذمت کرتا ہے اور امریکی افواج کو شام سے نکل جانا چاہیے۔
شام میں ایران کے سفیر مہدی سبحانی نے العہد ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے دمشق اور تہران کے درمیان اقتصادی تعلقات کے بارے میں بات کی جس میں شام میں سلامتی کی صورتحال کے بارے میں موجودہ ذہنیت کو تبدیل کرنے نیز تمام دہشت گردوں اور قابض افواج کی غیر قانونی موجودگی کو مسترد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور شام کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون نیز شام کی تعمیر نو میں ایران کی شرکت اہم ہے ،اگر چہ دونوں ممالک نازک مرحلے میں ہیں اور اقتصادی جنگ اور بہت سی پابندیوں سے نبرد آزما ہیں تاہم پھر بھی ہمیں اقتصادی اور تجارتی پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ایران شام پر کسی بھی ملک یا طاقت کے قبضے کی شدید مذمت کرتا ہے، خواہ وہ گولان کی پہاڑیوں پر ہو، شام کے شمال مغرب میں ہو یا شمال مشرق میں،شام میں امریکی افواج کی موجودگی کے بارے میں سبحانی نے کہاکہ یہ افواج شام کی سرزمین چھوڑنے پر مجبور ہوں گی، ہم اس کے لیے کوئی وقت نہیں بتا سکتے، لیکن یہ ہوگا اور ہونا چاہیے۔
آخر میں انہوں نے تاکید کی کہ شام کے دشمنوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ شام کے حوالے سے ان کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے اور انھوں نے خطے کی اقوام کو نقصان کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
رفح میں صہیونیوں کے امدادی کارکنوں کا قتل
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں:اسرائیلی اخبار ہاآرتص نے اپنی تحقیقات میں بتایا ہے کہ صہیونی
اپریل
سری لنکا کے فراری صدر نے استعفیٰ دیا
?️ 15 جولائی 2022سچ خبریں: سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا یاپا نے جمعہ
جولائی
بحرین کے درجنوں سیاسی قیدی کورونا سے متاثر
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:بحرینی جیل انتظامیہ اور وزارت داخلہ کی لاپرواہی سے طویل قید
جنوری
سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آ رہی ہے: یاسمین راشد
?️ 5 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے
اپریل
شمالی غزہ میں صیہونیوں کی بربریت پر انصار اللہ کا شدید ردعمل
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے غزہ
اکتوبر
ہماری زمین فروخت کے لئےنہیں:یوکرین
?️ 21 نومبر 2025ہماری زمین فروخت کے لئےنہیں:یوکرین یوکرین کے نائب مستقل نمائندے نے اقوام
نومبر
غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے تونس سے بین الاقوامی بحری بیڑہ روانہ
?️ 14 ستمبر 2025غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے تونس سے بین الاقوامی بحری بیڑہ
ستمبر
برطانوی پارلیمنٹ تحلیل
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: انگلستان کے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ اس ملک
مئی