?️
سچ خبریں:ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد نے شام کے صدر بشار الاسد سے اپنی تاریخی ملاقات میں، جو دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے تک کشیدہ تعلقات کے بعد آج ہوئی، شام کو عرب ممالک کی سلامتی کا ایک لازمی عنصر قرار دیا۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق الشاطی محل میں بات کرتے ہوئے بن زائد نے کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات شامی عوام کی استحکام اور ترقی کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے دمشق کے ساتھ اپنے تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے،رپورٹ کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان ملاقات تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان مشاورت اور برادرانہ ہم آہنگی کو جاری رکھنے کی مشترکہ خواہش کے فریم ورک کے اندر منعقد ہوئی۔
ملاقات کے دوران بن زائد نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ دورہ شام اور پورے خطے کے لیے امن اور استحکام کا باعث بنے گا، ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات، ہم آہنگی اور مشترکہ تعاون کو دونوں ممالک کے مفادات اور عرب ممالک نیز مشرق وسطیٰ میں سلامتی، استحکام اور امن کی مضبوطی میں کردار ادا کرنے کا بھی جائزہ لیا۔
دونوں فریقوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں شام کی علاقائی سالمیت کے تحفظ، غیر ملکی افواج کے انخلاء اور پرامن حل کے لیے شامی حکومت اور عوام کی سیاسی اور انسانی حمایت پر زور دیا۔
مشہور خبریں۔
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد گرفتار
?️ 2 مئی 2023خیبر پختونخوا 🙁سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے
مئی
پینٹاگون کی نظر میں یوکرین کی جنگ کیسے ختم ہوگی؟
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لوئڈ آسٹن نے کہا ہے کہ یوکرین
ستمبر
امریکہ افغان فوجی طیاروں کا تبادلہ کرنے کا خواہاں
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: پولیٹیکو نیوز ویب سائٹ نے دو امریکی حکام کے
ستمبر
واٹس ایپ نے ڈبلیو ایچ او سے اشتراک کر لیا
?️ 8 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے
اپریل
امریکہ کا چینی طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کا عندیہ
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ
مئی
کورونا: ملک بھرمیں مزید 49 مریض انتقال کرگئے
?️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید49
فروری
اسرائیل کی حمایت پر احتجاجاً تیسرے امریکی اہلکار کا استعفیٰ
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے گزشتہ شب اعلان
مئی
شام نے عرب لیگ میں اپنا نمائندہ مقرر کر دیا
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:شام نے عرب لیگ میں اپنی نشست دوبارہ حاصل کرنے کے
مئی