?️
سچ خبریں:امریکی جریدے فارن افیئرز کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ امریکی افواج شام سے نکل جائیں۔
امریکی میگزین فارن افیئرز کے مطابق یوکرین میں جنگ اور امریکہ مخالف مزاحمتی گروپوں کے امریکی افواج کے خلاف خطرے نیز داعش کے خطرے میں کمی اور سکیورٹی خطرات میں اضافے کی وجہ سے اب وقت آگیا ہے کہ واشنگٹن شام سے اپنی افواج کو نکالے، اس میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں سب سے پہلے شام سے امریکہ کے غیر سوچے سمجھے انخلاء کو افغانستان سے تباہ کن انخلاء جیسا قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو ایک ایسا انتظام اختیار کرنا چاہیے جو اسے، ضرورت پڑنے پر داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں پر حملہ کرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال کرنے کی اجازت دے۔
امریکی میگزین کے مطابق داعش کے تشدد میں کمی کے باوجود امریکہ اور روس کے درمیان کشیدہ حالات کی وجہ سے امریکی افواج کے خلاف خطرہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے نیز امریکہ اور روس کے درمیان کے درمیان کشیدگی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ شام میں تعینات دونوں ممالک کی افواج کے درمیان رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے۔
اپنی رپورٹ کے آخر میں میگزین نے تجویز پیش کی ہے کہ شام پر امریکی فوج کے داخلے کے تقریباً سات سال بعد وہاں سے امریکی انخلاء اس ملک کی فضائی حدود میں امریکہ کی موجودگی کو برقرار رکھنے کے لیے سفارتی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کو نمایاں طور پر بڑھا سکتا ہے لہذا اب وقت آگیا ہے کہ واشنگٹن اپنی افواج کو اس ملک سے نکال لے کیونکہ شام میں امریکی فوجی موجودگی کو اب اسٹریٹجک فوقیت نہیں بلکہ ایک کمزوری بن چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی حامی
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے وحشیانہ حملوں
جولائی
انتخابات ہوئے تو ضرور حصہ لیں گے,آصف زرداری
?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری
مارچ
مزاحمت کی طاقت سے صیہونیوں کو تشویش
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ نگار نے اپنے ایک کالم
دسمبر
آئرن ڈوم کا چالو ہونا اور حیفا میں دھماکوں کی آوازیں
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے آئرن ڈوم کے فعال ہونے اور حیفا
اپریل
یمنی فوج کا داعش کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ
?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبہ شبوہ اور مأرب
جنوری
مسجد الاقصیٰ کے خطیب کی فلسطینیوں سے شبِ قدر میں مسجدالاقصیٰ پہنچنے کی اپیل
?️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام
مارچ
افغانستان میں طالبان کےستارے گردش میں
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:افغان فوج نے مختلف صوبوں میں زمینی اور فضائی کاروائیوں میں
اپریل
لبنانی وزیر: تخفیف اسلحہ کا منصوبہ امریکی ہے
?️ 5 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کے ایک شیعہ وزیر نے جو کہ مزاحمت کو
ستمبر