?️
سچ خبریں: عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کی شام کے ساتھ مشترکہ سرحدی پٹی کو امریکی فوج کے بند کرنے کے ارادے کا اعلان کیا۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی صوبہ الانبار کے ایک سکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے مغرب میں البغدادی کے علاقے میں واقع عین الاسد ایئر بیس میں موجود سکیورٹی ذرائع کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق امریکی فوج شام کے ساتھ سرحدی پٹی بند کرنے کی کوشش میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ شام اور عراق میں داعش پر کیوں اعتماد کر رہا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کاروائی شام کے ساتھ مشترکہ 60 کلومیٹر کی سرحدی پٹی میں العکیدات قبیلے کی فورسز اور واشنگٹن کی حمایت یافتہ SDF ملیشیا کے درمیان تنازعات کی شدت کی وجہ سے کی جار رہی ہے۔
اس سیکورٹی ذریعہ نے کہا کہ شام کے ساتھ سرحدی علاقوں کی سکیورٹی کے معاملے کی نگرانی کرنے والے کمانڈروں نے اپنی افواج کو عراق کی سرزمین میں داعش دہشت گرد عناصر کی دراندازی کو روکنے کے لئے پوری طرح تیار اور چوکنا رہنے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے شام کی سرزمین کی طرف مغربی علاقوں میں اپنی فضائی جاسوسی کی کاروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک سکیورٹی ذریعے نے شام میں التنف اڈے کے قریب واقع علاقوں میں امریکی فوجی قافلے کی نقل و حرکت کی اطلاع دی تھی۔
ادھر شام کے دیر الزور کے مشرقی مضافاتی علاقوں میں واقع کچھ دیہاتوں میں کچھ عرصے سے مسلح تصادم دیکھنے کو مل رہا ہے۔
یاد رہے کہ یہ جھڑپیں ایس ڈی ایف ملیشیا کی جانب سے دیر الزور کی ملٹری کونسل کے سربراہ احمد الخبیل کی گرفتاری کے بعد شروع ہوئیں۔
مزید پڑھیں: شام اور عراق کی دہشت گردی امریکہ کے کنٹرول میں ہے:ترکی
اس کاروائی کی وجہ سے اس سے وابستہ مسلح افراد نے فوجی کاروائی کی اور مسلح عرب قبائل بھی ان کے ساتھ شامل ہو گئے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر فوجی تصادم ہوا جس کے دوران علاقے کے کئی دیہات ایس ڈی ایف فورسز کے کنٹرول سے باہر ہو گئے۔


مشہور خبریں۔
بحرین کا شہریوں سے اجتماعی طور پر شہریت چھیننے کا غیرقانونی اقدام، ایک غیرقانونی سزا ہے
?️ 10 مئی 2026سچ خبریں: حقوق بشر اسٹاف نے ایک بیان میں گہری تشویش کا
مئی
امریکی فوجی طیارے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے
?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی فوجی طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی
ستمبر
سینٹکام کے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات
?️ 2 نومبر 2026سچ خبریں:امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے
نومبر
پینٹاگون کے بڑے سائبر حملے میں 30 لاکھ امریکی فوجی اہلکاروں کی حساس معلومات افشا
?️ 29 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پینٹاگون کے ایک بڑے معلوماتی نظام
ستمبر
پاکستانی سیاسی لیڈروں کا سعودی عرب اور ایران سے مطالبہ
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے سیاسی رہنماؤں اور قدس عوامی کمیٹی کے اراکین
اکتوبر
اسرائیل کے خلاف یورپ کا مؤقف صرف زبانی دعووں تک محدود: برطانوی اخبار
?️ 7 ستمبر 2026سچ خبریں:برطانوی اخبار گارجین نے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکومت کے جرائم
ستمبر
پینٹاگون کا امریکہ اور روس کے درمیان براہ راست تصادم کے امکان پر انتباہ
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: گریگوری گییو، امریکی مسلح افواج کے شمالی کمانڈ کے سربراہ
مئی
ان کا کام ہی یہی ہے
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بدھ کے روز چینی صدر
جون