?️
سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے سید حسن نصراللہ کے اگلے قدم کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ صیہونی حکومت امریکہ اور دیگر ممالک کی مدد کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے شمالی محاذ کی صورتحال اور حزب اللہ کی کاروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ مناسب وقت کا انتظار اور صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سید حسن نصر اللہ کی آج کی تقریر سے وائٹ ہاؤس کی نئی تحریک ناکام
ان ذرائع ابلاغ نے مزید کہا کہ نصراللہ ہمیں غرق اور شکست خوردہ دیکھنے اور صحیح وقت پر کاروائی کرنے کے منتظر ہیں۔
صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکیوں کی مدد کے بغیر، جو یقیناً مفت نہیں ہے اور اس کی قیمت ادا کرنا ہو گی، ہم اپنے قیدیوں کو واپس کرنے اور جنگ جاری رکھنے کے قابل نہیں ہیں۔
ان ذرائع ابلاغ نے تاکید کی کہ اگر امریکیوں اور دیگر ممالک کے ساتھ اتحاد قائم نہ کیا گیا تو ہم بے بسی کے اس مرحلے پر پہنچ جائیں گے جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہو گا،یقیناً اس اتحاد کی تشکیل ایک مشکل کام ہے۔
اس سے پہلے صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا تھا کہ حزب اللہ ہمیشہ اس حکومت کو میزائل حملوں میں استعمال ہونے والے نئے قسم کے گولہ بارود سے حیران کر دیتی ہے اور مقبوضہ علاقوں کے شمال میں کوئی دن یا رات نہیں گزرتا جس میں کوئی دھماکہ نہ ہو،ان علاقوں میں زندگی بہت مشکل ہو گئی ہے۔
صہیونی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ نے کریات شمونہ اور اس کے اطراف میں درجنوں راکٹ فائر کیے ہیں۔
صیہونی حکومت کے چینل 13 پر مقبوضہ علاقوں کے امور خارجہ کے نامہ نگار نے شمالی علاقوں میں رہنے والے آباد کاروں میں بے اطمینانی میں اضافے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ وہ دو ماہ سے زائد عرصے سے اپنے گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل اور امریکہ کے کمزور نکات سید حسن نصر اللہ کی زبانی
اس صہیونی صحافی نے اس بات پر زور دیا کہ آبادکاروں نے اعلان کیا ہے کہ اگر حزب اللہ کو مقبوضہ علاقوں کی سرحدوں سے ہٹانے کے لیے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن نہیں کیا گیا تو وہ اپنے گھروں کو واپس نہیں جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
پارٹی تیار رہے سڑکوں پر آنے کا اعلان جلد کریں گے، عمران خان
?️ 12 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم
ستمبر
ہیکرز کی شائع کردہ معلومات نئی ہیں: صہیونی میڈیا کا اعتراف
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:موساد کے سربراہ کی مالیاتی دستاویزات جاری کیے جانے کے بعد
مارچ
صیہونی حکومت کے ٹینکوں کا انڈونیشیائی ہسپتال پر حملہ
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ
اکتوبر
ہم یوکرین کو 31 ابرامز ٹینک دیں گے: بائیڈن
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز ایک تقریر میں
جنوری
غزہ کی پٹی پر صہیونی حملوں کے لیے یورپی کونسل کی حمایت
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:یورپی کونسل کے سربراہ چارلس مشیل نے ہفتے کی شام دعویٰ
اکتوبر
مغرب نے پابندیاں عائد کرکے خوراک کا عالمی بحران شروع کردیا ہے:روس
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے خوراک کے عالمی بحران اور
مئی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے
?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن
جنوری
شہادت طلبانہ کاروئیاں جنگ کا نقشہ کیسے بدلتی ہیں؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں تل ابیب میں ہونے
اکتوبر