?️
سچ خبریں:یمنی عوام کی ایک بڑی تعداد آج پیر کے روز صعدہ شہر میں سڑکوں پر آکر سویڈن کے حالیہ اقدامات کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔
مظاہرین نے سویڈن میں ہونے والے اسلام دشمنی کے گھناؤنے واقعے کے حوالے سے بعض عرب اور اسلامی ممالک کی خاموشی کی بھی مذمت کی۔
صعدہ شہر میں یمنی عوام نے نعرے لگاتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ اس توہین آمیز واقعے کے اصل ذمہ دار اسلام دشمن، صیہونیت اور امریکہ ہیں۔
صعدہ کے گورنر محمد جابر نے بھی سویڈش پولیس کے تعاون سے اسٹاک ہوم میں مصحف شریف کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی اور اس عمل کو دین اسلام اور مسلمانوں کے تقدس کے خلاف سرگرمیوں کا حصہ قرار دیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سویڈش حکومت اس مجرمانہ فعل کے نتائج کی ذمہ دار ہوگی مزید کہا کہ ہم تمام مسلمانوں اور دنیا کے آزاد لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مظاہرے کرکے قرآن کریم کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کریں اور اس فعل کے مرتکب افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کریں۔
بیٹ مین شہر میں بھی بڑی تعداد میں ترک عوام نے بڑے پیمانے پر مظاہرہ کر کے سویڈن میں حالیہ توہین آمیز کارروائی کی شدید مذمت کی۔


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ کے مالک مارک زکربرگ خود سگنل ایپ استعمال کیوں کرتے ہیں؟
?️ 7 اپریل 2021نیویارک(سچ خبریں) ایک سیکیورٹی محقق ڈیو والکر نے دعویٰ کیا ہے کہ
اپریل
خالد بن سلمان کا سعودی سیاست سے غایب ہونے کا راز
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:سعودی سوشل صارفین نےسعودی عرب کے نائب وزیر دفاع اور اس
اگست
آرمی چیف ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
?️ 10 مئی 2021کابل(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے ایک
مئی
عمران خان آرمی چیف سے متعلق اپنے بیان کی خود وضاحت کریں،ڈاکٹر عارف علوی
?️ 5 ستمبر 2022پشاور: (سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران
ستمبر
زرعی شعبہ میں ترقی کیلئے فریقین کی تجاویز کا جائزہ لے کر مربوط حکمت عملی بنائی جائے گی، وزیراعظم
?️ 19 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے زرعی خودکفالت کے حصول
اپریل
شمالی کوریا نے مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام نے اعلان کیا
اکتوبر
کراچی سیکیورٹی آپریشن میں چینی انجینئرز پر حملے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا
?️ 28 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستانی سیکیورٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ چینی انجینئرز
جولائی
بھارت سے جنگ نہیں چاہتے، جنگ مسلط کی گئی تو پہلے سے زیادہ اور بڑےسرپرائز دیں گے، صدر مملکت
?️ 1 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری
جون