سفارتکاری کے راستے کھلے ہیں:ایران

ایرانی

?️

سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی فرانسیسی ہم منصب کیٹرین کالونا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک پائیدار معاہدے تک پہنچنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنی فرانسیسی ہم منصب کیٹرین کالونا کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں دونوں ملکوں کے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،انہوں نے ویانا اور دوحہ میں ہونے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ حالیہ دوحہ کے مذاکرات کے بارے میں ہمارے اندازے اور خیال مثبت ہیں تاہم دیکھنا ہوگا کہ امریکہ ڈپلومیٹک مواقع کو کس طرح استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سفارت کاری کا راستہ کھلا ہے اور ہم ایک اچھے اور پائیدار معاہدے کے حتمی نقطہ تک پہنچنے کے لیے سنجیدہ اور مخلص ہیں نیز ہم نے ہمیشہ مذاکرات میں اپنے مثبت خیالات اور تجاویز پیش کی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ کسی تخلیقی اور پیش رفت پر مبنی اپروچ کے بغیر دوحہ مذاکرات میں شامل ہوا جبکہ ہمارا موقف یہ ہے کہ سیاسی تخلیق کی جگہ کو گزشتہ باتوں اور موقف سے نہیں بھرنا چاہئے،ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ اپنے وعدوں کا وفادار رہا ہے اور امید کرتا ہے کہ دوسرے فریق بھی بخوبی اپنے وعدوں کو نبھائیں گے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے بھی تہران اور پیرس کے درمیان اچھے تعلقات کو سراہتے ہوئے جوہری مذاکرات کے تسلسل اور پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

مشہور خبریں۔

ہیومن رائٹس واچ نے عرب ممالک کے خلاف اسرائیلی جرائم کے بارے میں اہم رپورٹ پیش کردی

?️ 28 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) ہیومن رائٹس واچ نے عرب ممالک کے خلاف اسرائیلی

شاہ رخ خان کے بیٹے کو 20 سال سزا ہونے کا امکان

?️ 7 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان

شریف خاندان پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار ہے

?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ شریف

امریکی تاریخ کا سب سے کمزور کمانڈر انچیف

?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: امریکہ میں ہونے والے ایک عوامی سروے کے نتائئج سے

بائیڈن عربوں کو صیہونی جال میں پھسانے میں ناکام

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد نے موجودہ امریکی صدر پر الزام عائد

صہیونی کی جانب سے ماہ رمضان سے قبل مسجد اقصیٰ پر سخت پابندیاں

?️ 17 فروری 2026صہیونی کی جانب سے ماہ رمضان سے قبل مسجد اقصیٰ پر سخت

یمن کے دو اسٹریٹجک شہر یمنی مزاحمتی دستوں کے ہاتھوں میں

?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی فورسز نے البیضاصوبے میں بڑے پیمانے پر آپریشن

بن لادن کا ترجمان لندن کی سڑک پر

?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے ترجمان کی لندن میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے