?️
سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سخت پالیسیاں لگا کر یمنی لیبر فورس کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج (اتوار)کو بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ورک ویزا پالیسیوں کو منسوخ کرے جس کی وجہ سے یمنی باشندوں کی جبری واپسی اور ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
واضح رہےکہ سعودی عرب نے گذشتہ جولائی سے یمنی مزدوروں کے معاہدوں کو ختم کرنا یا ان کی تجدید نہ کرنا شروع کی ہے جو انہیں یمن میں انسانی بحران کی طرف لوٹنے پر مجبور کر سکتا ہے، ہیومن رائٹس واچ نے مزید کہاکہ سعودی عرب نے اپنے اتحاد کی طرف سے جنگی قوانین کی بار بار خلاف ورزیوں کی وجہ سے یمن میں انسانی حقوق کا بحران پیدا کیا ہے اوراس ملک کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے لیے موجودہ تباہی کو تیز کر دیا ہے۔
تنظیم نے مزیدکہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ یمن میں انسانی امداد کی تعریف کی ہے ،تاہم یہ فیصلہ بہت سے یمنیوں کو شدید خطرے میں ڈالتا ہے،یادرہے کہ سعودی عرب نےچھ سال قبل یمن کے معزول مفرور صدر عبد المنصور ہادی کی واپسی کے بہانے امریکی اور کئی مغربی کی امداد کے ساتھ بعض عرب ممالک کے اتحاد کی صورت میں یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر جارحیت کا آغاز کیا،اس جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی ہلاک ہو چکے ہیں اور اقوام متحدہ کے مطابق یہ اقدام اس ملک میں قحط دنیا کی سب سے بڑی انسانی تباہی بن چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
بحرینی شہری کا صیہونیوں کے خلاف انوکھا اعتراض؛اسرائیلی ساختہ کپڑے نظر آتش
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک بحرینی شخص کو جب پتا چلا کہ جو کپڑے اس
اکتوبر
صارفین کو گوگل کا ایک اور بہترین فیچر دستیاب
?️ 19 مارچ 2021نیویارک (سچ خبریں) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے
مارچ
میں ایک آمر ہو سکتا ہوں لیکن بیوقوف نہیں: ٹرمپ
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی این نیوز کو
مئی
لبنان اور مغربی کنارے میں خوشی کی لہر
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں قابض حکومت کے متعدد فوجیوں کی گرفتاری کی خبر
مئی
ٹرمپ کا منصوبہ تل ابیب کو عالمی تنہائی سے نکالنے کی کوشش ہے
?️ 2 اکتوبر 2025ٹرمپ کا منصوبہ تل ابیب کو عالمی تنہائی سے نکالنے کی کوشش
اکتوبر
پی ٹی آئی کا ضمنی انتخاب میں تمام حلقوں میں امیدوار اتارنے کا فیصلہ
?️ 29 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب میں تمام حلقوں میں امیدوار اتارنے
مئی
آرامکو پر حملے سے زیادہ تلخ تجربہ ریاض کا منتظر
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: جب اقوام متحدہ کے ایلچی نے صنعاء اور سعودی اتحاد
مئی
پیپلزپارٹی مشکل کی گھڑی میں سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ گورنر پنجاب
?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے
ستمبر