سعودی عرب کے خلاف غیر متوقع امریکی کارروائی!

سعودی عرب کے خلاف غیر متوقع امریکی کاروائی!

?️

سچ خبریں:یمن کے خلاف جنگ میں فوجی مدد ختم کرنے کے امریکی فیصلے کے بعد امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے 768 ملین ڈالر مالیت کے فوجی گولہ بارود کے دو سودے معطل کردیئے ہیں۔
امریکی ڈیفنس نیوز ویب سائٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے یمن میں تشدد کے خاتمے کی اپنی پالیسی کے مطابق غیرمعینہ مدت کے لئے ریاض کے ساتھ 768 ملین ڈالر مالیت کے فوجی ساز وسامان کے دو معاہدے منسوخ کر دیے ہیں ، رپورٹ کے مطابق ، معطلی کا تعلق دو معاہدوں سے ہے،یادرہے کہ دسمبر 2020 میں امریکہ محکمہ خارجہ کے ذریعہ منظور شدہ پہلے معاہدے میں 3000 بوئنگ GBU-39 چھوٹے گائڈڈ بموں کی فروخت شامل تھی جس کی مجموعی قیمت 290 ملین ڈالر ہے۔

ڈیفنس نیوز کی خبر کے مطابق دوسرے معاہدے میں ،000 478 ملین میں 7000 $ 478 ملین ریتھین پیوی وے Paveway IV سے متعلق ہوائی بموں کی فروخت بھی شامل تھی ،تاہم میڈیا نے اس امکان کو مسترد نہیں کیا کہ مستقبل میں سعودی عرب کے ساتھ امریکی اسلحہ کے دوسرے معاہدے معطل یا منسوخ ہو سکتے ہیں جبکہ اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نےاپنے ملک کے محکمہ خارجہ میں ایک تقریر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی فوجی کارروائیوں کے لئے امریکہ اپنی حمایت ختم کرے گا،بائیڈن نے کہا کہ واشنگٹن اس عرب ملک میں پرامن طور پر تنازعات کے حل کے لئے اپنی کوششیں تیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی سربراہی میں کچھ دیگر عرب ریاستوں کے ساتھ مل کر یمن کے خلاف جارحیت شروع کر رکھی ہے اور چاروں طرف سے اس کا محاصرہ کیا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں لاکھوں افراد کے شہید اور زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ اسی فیصد تباہ ہوچکا ہے اور بھوک مری کا شکار ہورہے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

امریکا کا پشاور میں قونصل خانہ مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان

?️ 12 مارچ 2026پشاور (سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ نے پشاور میں قائم اپنے قونصل

دنیا کی خاموشی نے صیہونیوں کو گستاخ بنایا ہے:ایران

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:ایران کا کہنا ہے کہ صیہونیوں کے ہاتھوں کھلے عام بین

سندھ میں 129 ’غیرقانونی افغان مہاجر‘ خواتین 178 بچوں کے ساتھ جیلوں میں ہیں، شرجیل میمن

?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے

آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی کی تعیناتی کے حوالے سے تین نام سامنے آگئے

?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی

صیہونی طرز کی آزادی بیان

?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: اگرچہ صیہونی حکومت نے ہمیشہ میڈیا کے پروپیگنڈے کے پیچھے

عام لوگ امریکہ کو بہتر چلا سکتے ہیں یا کانگریس ارکان؟

?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: حالیہ سروے ظاہر کرتے ہیں کہ زیادہ تر جواب دہندگان

پینٹاگون کی واشنگٹن کو ایشیا میں قابل اعتماد ثابت کرنے کے لیے کوشش

?️ 10 اگست 2026سچ خبریں:پینٹاگون کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ایشیا سے امریکہ کی علیحدگی

بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف، علاقائی بالادستی کا خواب دیکھ رہا ہے، عاصم افتخار

?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے