?️
سچ خبریں:یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ترجمان نے جمعہ کی شام اعلان کیا کہ جنوبی سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر واقع فوجی اور حساس مقامات کو نشانہ بنایا گیاہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے اطلاع دی ہے کہ انصار اللہ سے وابستہ فوجی دستوں اور یمنی عوام کی کمیٹیوں نے سعودی عرب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ابہا پر واقع فوجی حساس علاقوں پر ڈرون حملے کیے، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا کہ جمعہ کی شام کو یمن فوج کی فضائیہ نے قاصف 2 K یو اے وی کے ساتھ حملہ کیا اور یہ نشانہ درست رہا۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ حملہ سعودی جارح اتحادمیں شامل ممالک کی طرف سے یمن کےخلاف جارحیت اور جامع محاصرے کے جواب میں کیا گیا تھا،یادرہے کہ جمعہ کی صبح بھی یمنی فوج نے جیزان ہوائی اڈے پر سعودی جنگی طیارے کے ایک ہینگر کو قاصف 2ڈرون سے نشانہ بنایا۔
یادرہےکہ پچھلے چھ سال سے سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت اور کچھ دیگر عرب ریاستوں کے ساتھ مل کر غریب عرب ملک پر اپنی جارحیت اور محاصرے کا آغاز کیا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں اس ملک کا نوے فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے اور ہزاروں بے گناہ بچے اور خواتین شہید ہوچکے ہیں، جو حملوں اور بمباری سے بچ جاتے ہیں وہ دواؤں کی قلت کی وجہ سے متعدد بیماریوں کا شکار ہوکر مر جاتے ہیں اس لیے کہ ملک میں دوائیں نہیں ہیں اور بیماروں کو ملک سے باہر جانے کی بھی اجازت نہیں ہے کیونکہ جارح اتحاد نے سب ہوائی اڈے بند کر رکھے ہیں۔
مشہور خبریں۔
چینی بحری جہازوں پر نئے محصولات سب کے لیے نقصان دہ
?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر نے 17 اپریل کو نئے ضوابط
اپریل
میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے: وزیر قانون
?️ 20 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا
فروری
وزیر داخلہ نے بھی امریکی فوجی اڈے کی تردید کر دی
?️ 27 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ
مئی
شہری حقوق کے کارکنوںکی کشمیریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات پر مودی حکومت کی مذمت
?️ 18 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں شہری
نومبر
مقبوضہ فلسطین کے النقب شہر راکٹ حملہ
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے جمعرات کی شام کو اطلاع دی کہ ایک
اپریل
زیلینسکی کو جسمانی طور پر ہٹانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے: مدودف
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:کریملن محل پر ڈرون حملے کے بعد، جس کا الزام ماسکو
مئی
جاپان میں شرح پیدائش کا بحران؛ وزیراعظم ناراض
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے ملک میں شرح پیدائش کے
جنوری
کیلیفورنیا میں ہنگامی حالات کا اعلان
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے اتوار کو اعلان کیا کہ امریکی
جنوری