سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے اہم شرائط کا اعلان کردیا۔
المصری الیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ حج کرنے کے لیے اجازت نامہ جاری کرنے کے لیےکورونا وائرس، گردن توڑ بخار اور موسمی فلو کی ویکسین کا انجکشن تین بنیادی شرائط ہیں۔
سعودی وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ مذکورہ ویکسین کا انجیکشن سعودی عرب میں داخل ہونے سے ایک دن پہلے لگایا ہونا چاہیے،مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے قبل ازیں بیت اللہ کے مہمانوں کے قافلوں کے استقبال کے لیے مکہ شہر کے داخلی راستوں پر پانچ جگہیں مختص کی تھیں۔
سعودی حکام نے مکہ مکرمہ میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کا اعلان بھی کیا،دوسری جانب سعودی عرب میں حج سیزن کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ذمہ دار سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ نے اس ملک کی سکیورٹی فورسز کے کمانڈروں سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں حاجیوں اور خدا کے گھر کے مہمانوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور اس تقریب کے انعقاد کو آسان بنانے کے لیے سعودی افواج کی تیاریوں کے سطح پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی سکیورٹی حکام نے خانہ خدا کے مہمانوں کو خدمات فراہم کرنے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے سے متعلق منصوبوں پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ میدانی اقدامات کو مکمل کرنے اور ان فورسز کی تیاریوں کی سطح کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔