?️
سچ خبریں:سعودی حکومت کے مخالفین نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز کیا اور "عوام سعودی نظام کا خاتمہ چاہتی ہے ” ہیش ٹیگ کو کئی گھنٹوں تک جاری رکھنے میں کامیاب رہے۔
سعودی عرب میں سوشل میڈیا کے کارکن کل سے سعودی حکومت کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور انہوں نے سعودی عرب کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے مشہور ہیش ٹیگ ” عوام سعودی نظام کا خاتمہ چاہتی ہے ” کا استعمال کیا ہے، صارفین نے انسانی اور معاشی حقوق کی پامالیوں اور سعودی حکمرانوں کے ظلم و بربریت کا حوالہ دیتے ہوئے معاشی مسائل اور بجٹ خسارے ، کساد بازاری اور بے روزگاری میں سالانہ اضافے کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے اپنی ٹویٹس میں یہ بھی لکھا کہ سعودی حکومت نے اپنے ملک کے اندر اور باہر اپنی کاروائیوں سے سعودی عرب کو دنیا کی نظروں میں بدنام کیا ہے۔
"وسام العامری” نامی صارف نے لکھا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور اس کی آزادی کی نجات حرمین شریفین کے ملک میں اس کینسر حکومت (آل سعود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) کے خاتمے کے علاوہ نہیں ہوگی اور جو بھی یہ خیال کرتاہے کہ فلسطین کے اندر سے فلسطین آزاد ہو جائے گا وہ غلط سوچ رہا ہے بلکہ مسجد اقصیٰ مکہ اور مدینہ کی آزادی کے بغیر مسلمانوں کے پاس واپس نہیں آئے گی، ایک اور صارف ارض الحرمین نے لکھا ہے کہ محمد بن سلمان کے فیصلوں کا شکار صرف وہی لوگ ہوتے ہیں جو سعودی عرب کے غریب عوام ہیں۔
ایک اور صارف نے "الشعب یرید اسقاط النظام السعودی ” کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ زمین پر وہ واحد ملک ہے جس کے شہری اپنی زمین کے مالک نہیں ہوسکتے ہیں ، واحد ملک ہے جس کو شہریوں کو اپنے ملک میں رہنے کے لئے حکمران کو کرایہ پر دینا پڑتا ہے،واحد ملک جہاں ایک شخص اپنے گھر کا قرض ادا کرتے کرتے مر جاتا ہے اور اس کے ورثاء کو یہ قرض ادا کرنا پڑتا ہے،یادرہے کہ حالیہ ہفتوں میں امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ کے اقتدار میں آنے کے ساتھ ، بہت سے حلقے سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے سعودی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے بارے میں بات کرتے رہے ہیں،واضح رہے کہ ایک ہزار دن جیل میں رہنے کے بعد سعودی کارکن لیجن الہذلول کی رہائی سے اس خیال کو تقویت ملی ہے ، اور ساتھ ہی حزب اختلاف کو بولنے کی زیادہ ہمت ملی ہے۔


مشہور خبریں۔
یمن پرامریکی اور برطانوی فضائی جارحیت
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: یمنی حکومت کے سرکاری میڈیا نے یمن کے صوبہ حجہ
دسمبر
ترک میڈیا کی غزہ مذاکرات پر سیاست
?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:ترکی کے سرکاری مؤقف کے حامی میڈیا ادارے غزہ میں جنگ
اکتوبر
ہم کسی کو بھی روس کو دھمکی دینے کی اجازت نہیں دیں گے: پیوٹن
?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں عظیم محب وطن جنگ میں فتح
مئی
انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ مسلم لیگ (ن) کا وژن ہے: مریم نواز
?️ 10 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
آئی ایم ایف نے مذاکرات کے دوران سیاسی عدم استحکام کا ذکر نہیں کیا، وزیر اعظم
?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی
مارچ
ہیرس کا انتخاب میں ناکامی کے بعد پہلا خطاب
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:ہیرس نے ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کے بعد چند لمحے قبل
نومبر
کالعدم ٹی ٹی پی نے بھی قائد اعظم ہاؤس جلایا، عمران نیازی نے بھی یہی کیا، وزیراعظم
?️ 21 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
مئی
روس اور یورپ کے درمیان سفارتی کشیدگی میں مزید اضافہ
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں: شمالی مقدونیہ کی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی سفیر کو
مارچ