?️
سچ خبریں:سعودی سکیورٹی فورسز نے خاشقجی کے انداز میں ایک یمنی نوجوان کو قتل کر دیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی سکیورٹی فورسز نے ریاض میں ایک اور خوفناک جرم کے ساتھ استنبول میں اس ملک قونصل خانے میں ہونے والے جمال خاشقجی کے قتل کی یاد کو تازہ کر دیا،اس جرم کا شکار ہونے والا 24 سالہ یمنی نوجوان علی عاطف هضبان العلیی ہے جسے سعودی سکیورٹی فورسز نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ریاض میں اس کے کام کی جگہ سے اغوا کرنے کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد اس کا گلا گھونٹ دیا۔
سوشل میڈیا میں "یمن کا خاشقجی” کے نام سے مشہور ہونے والے اس واقعہ نے کافی شور مچا رکھا ہے،انسانی حقوق کی تنظیم "انسان” نے اعلان کیا ہے کہ اس یمنی نوجوان کو سعودی سکیورٹی سسٹم کے نمبرز کے ذریعے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے تھے۔
انسانی حقوق کی اس تنظیم کی طرف سے شائع کردہ رپورٹ اور دستاویزات کے مطابق سعودی سکیورٹی اداروں نے اس جرم کو چھپایا اور قانونی عمل سے گزرے بغیر رات کے وقت یمنی نوجوان کی لاش کو دفن کر دیا،مقتول کے کچھ رشتہ داروں کو سعودی حکام کی جانب سے دھمکی بھی دی گئی ہے کہ اگر انہوں نے پوسٹ مارٹم کی درخواست کی یا اس قتل کے بارے میں کسی کو بتایا تو انہیں قید کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب اور اس کے کرائے کے فوجیوں کے روزانہ ہونے والے درجنوں جرائم کی ایک مثال ہے،اس سے قبل یمن میں سعودی عرب کے زیر قبضہ علاقوں میں کیمپوں میں مقیم خواتین اور لڑکیوں کی عصمت دری کی خبریں سامنے آئی تھیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور استقامتی کمانڈروں کا قتل
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: بغداد یونیورسٹی میں بین الاقوامی قانون کے پروفیسر
جنوری
مخصوص نشستوں کے کیس پر وضاحت کیلئے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
?️ 26 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مخصوص نشستوں کے کیس کے حوالے سے الیکشن
ستمبر
اسرائیلی حکومت کے تعلیمی بائیکاٹ میں پچھلے ایک سال کے دوران تین گنا اضافہ ہوا ہے
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا
اکتوبر
میں حماس کے شرائط کو نہیں مان سکتا ہوں: نیتن یاہو
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:ایک تقریر میں بنیامین نیتن یاہو نے حماس کی طاقت اور
جنوری
اسرائیل اور بھارت ریاستی دہشتگردی کے مجرم ہیں۔ مفتی منیب الرحمن
?️ 4 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت اور
مئی
صیہونی فوج کا القسام کمانڈر کے قتل میں ناکامی کا اعتراف
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی فوج نے حماس کی عسکری ونگ، القسام بریگیڈز کے الشاطی
فروری
کل کے جنگ طلب آج کے انسانی حقوق کے دعویدار
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:کچھ اموات کو دوسروں سے زیادہ اہم نہیں سمجھا جا سکتا
مئی
پیوٹن- کم ملاقات، یوکرین میں جنگ کا رخ کیسے بدلے گی؟
?️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:آج صبح جمعرات، 14 ستمبر شمالی کوریا کے مقامی میڈیا نے
ستمبر