🗓️
سچ خبریں:امریکی فوج کی مرکزی کمان نے سعودی عرب میں پہلی بار اس ملک اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن بعض ممالک کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
ٹی آر ٹی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سعودی عرب میں امریکہ اور خلیج فارس تعاون کونسل کے بعض رکن ممالک کی شرکت سے ایگل ول 23 کے نام سے جنگی مشق شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ مشق فضائی دفاعی امور اور ڈرونز کے تصادم پر مرکوز ہوگی، سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ اور عرب ممالک کے درمیان مشق کا انعقاد علاقائی استحکام کے حصول کے لیے افواج کی تیاری کی سطح کو جانچنا ہے۔
واضح رہے کہ اس مشق میں جنگی گولیوں سے فائرنگ، فضائی زمینی دفاعی آلات اور ڈرون شکن طیارے شامل ہیں۔
سینٹ کام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مذکورہ مشق کے دورانیے یا اس میں شریک فوجیوں کی تعداد یا سعودی عرب کے علاوہ اس مشق میں شریک عرب ممالک کے ناموں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایگل ول مشق 23 کا انعقاد فوجی تعاون کو مضبوط بنانے اور زمینی، فضائی اور میزائل دفاع کے شعبے میں تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔
اس خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ مذکورہ مشق سے قبل اس مشق اور اس کے انعقاد کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لیے آٹھ اجلاس منعقد کیے گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کے ہاتھوں افغانستان کے منجمد اثاثوں کو آزاد کرانے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کی مداخلت
🗓️ 15 فروری 2022سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل نے اعلان کیا کہ یہ
فروری
توہین مذہب کے ملزم سے شہریوں کا انوکھا انتقام
🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: سوات میں مشتعل ہجوم نے قرآن پاک کی بے حرمتی
جون
غزہ کے حامی طلباء کو سزا دینے کے لیے امریکی کانگریس کی نئی لائن
🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں 100 سے زائد فلسطینی حامی مظاہرین
مئی
صیہونی حکومت کے تیار کردہ سافٹ وئیر کا استعمال کرتے ہوئے اپنے عوام کی جاسوسی
🗓️ 16 جولائی 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے دنیا بھر کی مختلف حکومتوں کے ذریعہ صیہونی
جولائی
پنجاب میں مزید 14 دن کا لاک ڈاون لگا دیا گیا
🗓️ 16 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کیبنٹ کمیٹی پنجاب برائے کورونا
مئی
وزیراعظم نے بلوچستان میں نیا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا
🗓️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے گورنر جسٹس
مئی
دہشتگردی میں اضافے کا سبب کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ 2018 کا معاہدہ ہے، اسحٰق ڈار
🗓️ 11 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں گزشتہ روز ملک میں جاری دہشتگردی
نومبر
امریکہ ایران کے خلاف کسی بھی محاذ میں کامیابی حاصل نہیں کر پایا:مائیک پومپو
🗓️ 18 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپو نے ایران
مارچ