?️
سچ خبریں:امریکی فوج کی مرکزی کمان نے سعودی عرب میں پہلی بار اس ملک اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن بعض ممالک کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
ٹی آر ٹی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سعودی عرب میں امریکہ اور خلیج فارس تعاون کونسل کے بعض رکن ممالک کی شرکت سے ایگل ول 23 کے نام سے جنگی مشق شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ مشق فضائی دفاعی امور اور ڈرونز کے تصادم پر مرکوز ہوگی، سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ اور عرب ممالک کے درمیان مشق کا انعقاد علاقائی استحکام کے حصول کے لیے افواج کی تیاری کی سطح کو جانچنا ہے۔
واضح رہے کہ اس مشق میں جنگی گولیوں سے فائرنگ، فضائی زمینی دفاعی آلات اور ڈرون شکن طیارے شامل ہیں۔
سینٹ کام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مذکورہ مشق کے دورانیے یا اس میں شریک فوجیوں کی تعداد یا سعودی عرب کے علاوہ اس مشق میں شریک عرب ممالک کے ناموں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایگل ول مشق 23 کا انعقاد فوجی تعاون کو مضبوط بنانے اور زمینی، فضائی اور میزائل دفاع کے شعبے میں تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔
اس خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ مذکورہ مشق سے قبل اس مشق اور اس کے انعقاد کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لیے آٹھ اجلاس منعقد کیے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار
?️ 18 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت
اکتوبر
1200 یمنی اب بھی قید میں
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:صنعا میں انسانی حقوق کے ایک ادارے نے یمنی قیدیوں کے
مئی
اقوام متحدہ کا اسرائیل کو انتباہ
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے صیہونی حکومت کو خبردار
جنوری
مصری دانشور کی ٹرمپ پر شدید شدید تنقید
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:ایک مصری دانشور مصطفی الفقی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
فروری
اب پی پی قیادت کو معافی مانگنی چاہیے۔ عظمی بخاری
?️ 22 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا حسن مرتضیٰ کے
اکتوبر
سعودی عرب کو اچانک ایران سے دوستی کا خیال کیسے آگیا؟؟؟
?️ 2 مئی 2021(سچ خبریں) کچھ ہی دن پہلے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
مئی
مسجد اقصیٰ پر ایتمار بن گویر کے حملے میں فلسطینی کی شہادت
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن
جنوری
7 اکتوبر کے بعد امریکہ کو لاحق خطرہ
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: قدامت پسند میڈیا اور ریپبلکنز کی تیز تلوار نے امریکی
جون