?️
سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انسانی حقوق کے حوالے سے سعودی عرب کے سیاہ ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس ملک میں جبر میں اضافہ ہوا ہے اور محمد بن سلمان کے دور میں تمام لوگوں کے خلاف ناانصافی ہو رہی ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے سعودی عرب میں جبر کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ اور اس ملک میں سماجی کارکنوں اور حکومت مخالفین کو نشانہ بنانے کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں اس ملک کو دنیا میں جبر کی علامت کے طور پر متعارف کرایا ہے۔
اس اخبار نے لکھا کہ سنی ہو یا شیعہ، جوان ہو یا بوڑھا، مرد ہو یا عورت ہر ایک سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ظلم کا شکار ہے ، جو بھی سعودی ولی عہد پر سوشل میڈیا پر تنقید کرے گا اسے دبا دیا جائے گا،اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عدالتوں نے ایوانِ سعود پر تنقید کرنے والے شہریوں کے لیے ماضی کے مقابلے میں سخت سزائیں عائد کی ہیں اور سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو 15 سے 45 سال تک قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔
سب کے ساتھ ناانصافی… سعودی عرب میں اپوزیشن کے جبر میں اضافہ کے عنوان سے یہ رپورٹ بہت سے ایسے کیسوں کا جائزہ لیتی ہے جنہیں دہشت گردی کے لیے صرف اس لیے غیر منصفانہ سزائیں سنائی گئی ہیں کیونکہ انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پرامن رائے کا اظہار کیا تھا۔
اس امریکی اخبار نے72 سالہ ابراہیم سعد الماضی کے کیس کا ذکر کیا، جو ایک سعودی شہری ہیں جن کے پاس امریکی شہریت بھی ہے اور وہ فلوریڈا میں رہتے ہیں ہے، انہیں سعودی حکام نے 2015 میں ایک ٹویٹ شائع کرنے کی وجہ سے گرفتار کر لیا۔
مذکورہ اخبار نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ پہلے تک سعودی عرب میں سماجی کارکنوں کے خلاف 20 سال سے زائد قید کی سزاؤں کا اجراء شاذ و نادر ہی ہوتا تھا تاہم آج یہ معمول بن چکا ہے۔
مشہور خبریں۔
فیصل سلطان نےڈیجیٹل ویکسینیشن پاسپورٹ کو وقت کی ضرورت قرار دیا
?️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت
جون
دنیا کے دیگر ممالک امریکہ کے اس کے حق پر ہونے کے موقف سے متفق نہیں:کسنجر
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سابق وزیر خارجہ اور تجربہ کار امریکی سیاست دان ہنری کسنجر
مئی
کیا ٹرمپ اور ہریس میں پھر سے مناظرہ ہوگا؟
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی
ستمبر
بین الاقوامی تنظیمیں صیہونی جرائم میں شریک
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں صحت کے نظام کے مکمل زوال اور
جولائی
اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی جنوبی شام پر پرواز
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: سوری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں
جولائی
پاکستانی فوجی سربراہ کی ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی تاکید
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:پاکستان کی فوج کے نئے کمانڈر نے اسلام آباد اور اسلامی
دسمبر
یوکرین میں روزانہ ملٹری کارگو پہنچتا ہے: واشنگٹن
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: محکمہ خارجہ کے ترجمان نے منگل کی شام کہا کہ
اپریل
امریکہ میں نسلی امتیاز کا تسلسل
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: امریکہ کی رائس یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے پتہ
اگست