?️
سچ خبریں:گزشتہ برسوں سے خاص طور پر سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اس ملک کے مختلف طبقے حتیٰ علماء اور سماجی کارکن بھی تشدد سے محفوظ نہیں ہیں ، انہیں مختلف بہانوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سعودی اخبار عرب نیوز نے حال ہی میں "نفرت کے حامیوں” کے نام سے ایک فہرست شائع کی جس میں بلاگرز،حکومت مخالف میڈیا کے ماہرین ،مبلغین اور علماء کے نام شامل ہیں جنہوں نے آل سعود کی پالیسیوں کی مخالفت کی۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جو بھی سعودی ولی عہد کے احکامات اور ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرے گا، ان کے ہوا میں اڑنے والے منصوبوں پر تنقید کرے گا یا صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو قبول نہیں کرے گا، اسے گرفتار یا قتل کر دیا جائے گا۔
سعودی اخبار کی "نفرت کے حامی” کے عنوان سے شائع ہونے والی فہرستوں میں وہ سعودی علماء بھی شامل ہیں جنہیں محمد بن سلمان نے "انتہا پسند نظریہ” کو فروغ دینے کے بہانے نشانہ بنایا ہے، یاد رہے کہ محمد بن سلمان نے 2017 میں ولی عہد بنتے ہی جھوٹے الزامات کے تحت بہت سے دانشوروں مبلغین اور قلمکاروں کو گرفتار کیا اور ان میں سے کئی کو پھانسی پر لٹکا دیا۔
الاخبار کے مطابق آج محمد بن سلمان مغربی گلوکاروں کی موجودگی کے ساتھ مخلوط پارٹیاں اور کنسرٹ منعقد کر کے مذہبی شخصیات کے کردار کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جو بھی ان کی اس طرح کی پالیسی کی مخالفت کرتا ہے اسے فوری طور پر سز دی جاتی ہے۔


مشہور خبریں۔
روپے کی قدر میں مزید بہتری
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں
ستمبر
مغربی پابندیاں رایگاں پیوٹن پہلے سے زیادہ مضبوط
?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: برطانوی اخبار گارڈین نے سائمن جینکنز کی تحریر کردہ
جولائی
ویگنر کے قریبی روسی کمانڈر کہاں ہیں؟
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:روسی پارلیمنٹ کے ایک سینئر رکن کے مطابق، ایک سابق روسی
جولائی
فیس بک و انسٹاگرام ریلز کو ازخود ترجمہ کرنے کے فیچر کی آزمائش
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سوشل میڈیا کمپنی میٹا کی جانب سے فیس بک اور
اکتوبر
قطر ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی فلسطین کی موجودگی
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: ارجنٹینا اور فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم کے
دسمبر
’انتخابات ملتوی نہیں ہوسکتے‘، سینیٹ قرار داد پر الیکشن کمیشن کی معذرت
?️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی قرارداد
جنوری
برطانیہ کیسے صیہونیوں کی خدمت کر رہا ہے؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی قابض حکومت کے قیام سے لے کر اب تک
فروری
پرویز الہٰی کے بیٹے، بہوؤں نے منی لانڈرنگ کیلئے چپراسی کا اکاؤنٹ استعمال کیا، ایف آئی اے
?️ 6 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے الزام
جون