?️
سچ خبریں:سعودی اور امریکی فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ہونے والی فوجی مشقیں اپنے اختتام کو پہنچیں۔
سعودی وزارت دفاع نے جنگی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے مقصد سے سعودی اور امریکی فضائیہ کی فوجی مشقیں ختم کرنے کا اعلان کیا، سعودی وزارت دفاع نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ تجربہ حاصل کرنے اور جنگی طاقت کو بہتر بنانے کے مقصد سے سعودی عرب کے کنگ فہد ایئر بیس پر آپریشن PHEONIX مشقیں کی گئیں۔
سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ امریکہ کے ساتھ مشقوں میں سعودی فضائیہ کی موجودگی جنگی تیاریوں کو بڑھانے کے کے فریم ورک میں تھی، یہ مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے فریم ورک میں کی گئی ہیں جن میں سے ایک فوجی تعاون بھی ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں سعودی شاہی ایئر فورس اور برطانوی سلطنتی ایئر فورس کے درمیان مشترکہ مشقیں کنگ فہد ایئر بیس پر ہوئیں جبکہ گزشتہ ماہ مارچ میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں عظم عقاب 22 فورٹ کارسن اڈے پر منعقد ہوئیں جو امریکی فوجی تربیتی کیمپوں میں سے ایک ہے،سعودی جوائنٹ آپریشن سینٹر کے ڈائریکٹر ترکی العنزی کی سربراہی میں سعودی مسلح افواج کے ایک گروپ نے اس فوجی مشق میں حصہ لیا۔
واضح رہے کہ واشنگٹن ریاض مشترکہ مشقوں میں کویت، بحرین اور عمان کے فوجی دستوں نے بھی حصہ لیا،سعودی حکام نے دعویٰ کیا کہ ان مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد تعاون کو وسعت دینا نیز خلیج فارس کے عرب ممالک کی مسلح افواج اور امریکی افواج کے درمیان ہم آہنگی کی سطح کو بہتر بنانا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں ایشیائی باشندوں کے خلاف نسلی امتیاز
?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: جمعہ کو چینی معاشرے میں انسانی حقوق کے مطالعہ کے مرکز
اپریل
سیکریٹریٹ نے پیپلز پارٹی کو دیا بڑا دھچکا
?️ 21 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ سیکریٹریٹ نے ایوان بالا کے چیئرمین کے لیے
مارچ
نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ
?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد اسلام
اپریل
تل ابیب میں سینکڑوں صیہونی بے گھر ہو گئے
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب میں
جون
حکومت کا توہین پارلیمنٹ پر تین شخصیات کو استحقاق کمیٹی میں بلانے پر غور
?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے
اپریل
یوکرائن کا روس کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر کا کہنا ہے کہ انھوں نے اقوام متحدہ
فروری
دشمن میڈیا اور مزاحمتی محاذ کے خلاف نفسیاتی جنگ؛ طریقے اور نتائج
?️ 5 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی سیاسی تجزیہ نگار نجاح محمد علی نے دشمن میڈیا
اپریل
نومئی واقعہ کو نہیں بھول سکتے، چاہتے ہیں سیاستدان اپنی غلطیاں تسلیم کریں۔ شرجیل میمن
?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن
دسمبر