سچ خبریں:یمن میں اوقاف کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں مزارات، مقدس مقامات، گنبدوں اور مساجد پر امریکی،سعودی اور اماراتی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
یمنی اوقاف کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے اس ملک کے صوبہ شبوہ کے جنوب میں واقع علاقے عرقہ میں عبدالرحمن بن عمر باداس کے مقبرے اور بن عبدالصمد کے گنبد پر بمباری کرنے اور جارحوں کے کرائے کے فوجیوں کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دورانالعمالقہ نامی فورسز نے صوبہ شبوہ کے جنوب میں کئی علاقوں میں اسی طرح کے متعدد مزارات کو تباہ کر دیا، بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یمن کے تاریخی ثقافتی ورثے اور اس ملک کی تاریخ سے جڑی تہذیب سے متعلق ہر چیز کو تباہ کرنے کے مقصد سے تاریخی یادگاروں، قدیم مقامات، مزارات اور مقدس مقامات کو منظم طریقے سے تباہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یمن کے محکمۂ آثار قدیمہ نے کہا تھا کہ سعودی اتحاد امریکہ کے اشاروں پر اس ملک کے تاریخی آثار کو یا تو تباہ کر رہا ہے یا پھر چوری کر رہا ہے جس کا مقصد ہمارے ملک کی قدیم تاریخ کو مٹانا ہے،تاہم یمنی قوم ایسا ہونے نہیں دے گی۔