سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی زرعی شعبے کو 7.5 بلین ڈالر کا نقصان

سعودی

?️

سچ خبریں:یمنی وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کے حملوں کے آغاز سے لے اب تک اس ملک کے زرعی شعبے کو 7.5 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

یمن کی وزارت زراعت اور آبپاشی نے ایک رپورٹ میں اس ملک پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کے آغاز سے اب تک زرعی شعبے کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگ بھگ 7.5 بلین ڈالر لگایا ہے،یمن کی قومی نجات حکومت کے زراعت اور آبپاشی کے وزیر عبدالملک الثور نے اس بارے میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی اتحاد کے حملوں کے آغاز کے بعد سے 7 ارب 47 کروڑ 77 لاکھ 507 ہزار ڈالر کا زرعی شعبے کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں ہونے والے بالواسطہ نقصانات کی لاگت 103 ارب 801 ملین 764 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، الثور نے وضاحت کی کہ زرعی شعبے کی عمارتوں، پانی کی تنصیبات، زرعی منڈیوں، برآمدی مراکز، گوداموں اور دکانوں کو براہ راست نقصان پہنچا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اس عرصے کے دوران پانی کی پائپ لائنوں، ذخائر، جانوروں کی افزائش کے مراکز، شہد کی مکھیوں اور پولٹری کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں یمن کی معیشت کو بے حد نقصان پہنچا۔

 

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کی مکمل طور پر شکست اور حزب اللہ کی 2006 سے فتح بڑی ہے: نعیم قاسم

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے لبنان کے

ہمارا ٹیکس کا نظام کاروبار میں رکاوٹ ہے مگر آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنی ہیں، وزیراعظم

?️ 8 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی

امریکہ میں زبردست احتجاج؛ جنوب میں ایک چنگاری، پورے ملک میں آگ

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف تازہ

مزاحمت کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا دشمن کا دعویٰ جھوٹ ہے: حزب اللہ

?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے میں

اولمرٹ: میں نیتن یاہو کا تختہ الٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا

?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک بیان میں ایک بار

10دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان گرین لائن کا افتتاح کریں گے

?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا

توشہ خانہ کیس میں نیب نے بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا

?️ 20 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) توشہ خانہ کیس،بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے