سچ خبریں:ایک ریٹائرڈ امریکی فوجی نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ ہارنے کے بعد یوکرین کے صدر کو پھانسی کا خوف محسوس ہوا تو وہ فرار کر کے کہاں جائیں گے؟
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق ایک ریٹائرڈ امریکی انفنٹری مین لوکاس گیگ نے کہا کہ اگر یوکرین کے حالات حساس ہو جاتے ہیں اور اس ملک صدر ولادیمیر زیلنسکی کو خطرہ محسوس ہوتا ہے تو وہ یوکرینیوں کے ہاتھوں پھانسی پر لٹکائے جانے سے بچنے کے لیے اسرائیل فرار ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین بالآخر روس کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو جائے گا اور زیلنسکی یوکرین کے لوگوں کے ہاتھوں سزائے موت سے بچنے کے لیے اسرائیل فرار ہو جائیں گے۔
ریٹائرڈ امریکی فوجی نے تاکید کی کہ یہ واقعہ یوکرین کے لوگوں کو اس بات کا احساس ہونے کے بعد پیش آئے گا کہ ان کا صدر ایک کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں تھا۔
اس سے قبل امریکی فوج کے ریٹائرڈ انٹیلی جنس افسر اسکاٹ رائٹر نے پیش گوئی کی تھی کہ یوکرین کی مسلح افواج اکتوبر 2023 میں روس کے سامنے ہتھیار ڈال دیں گی،انہوں نے کہا تھا کہ موسم گرما میں مغربی ممالک کی طرف سے یوکرین کو ملنے والی فوجی امداد بند کر دی جائے گی اور موسم خزاں میں کیف کو شکست ہو جائے گی۔