?️
سچ خبریں:فلسطینی عدلیہ کے سربراہ نے ایک فتوے میں اعلان کیا ہے کہ دنیا کے تمام حصوں میں لباس اور زیورات بنانے والی کمپنی زارا کی مصنوعات کا استعمال حرام ہیں۔
فلسطین کے قاضی القضات اور مذہبی امور اور اسلامی تعلقات کے امور میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے مشیر محمود ہباش نے ایک فتویٰ دیتے ہوئے مشہور کمپنی زارا کی مصنوعات کی خریداری کو دنیا کے تمام حصوں میں حرام قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ کمپنی مقبوضہ فلسطین میں اپنی شاخ بند نہیں کرتی مسلمان اس کمپنی کی مصنوعات نہ خریدیں۔
القدس نیٹ کے مطابق فلسطینی قاضی القضات نے دنیا بھر کی تمام اسلامی برادریوں اور اداروں سے بھی کہا کہ وہ زارا کپڑوں کی کمپنی کی مصنوعات کے بارے میں یکساں موقف اختیار کریں جب تک یہ ہسپانوی کمپنی مقبوضۃ فلسطین میں اپنی شاخ بند نہیں کر دیتی۔
یاد رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں مشہور ہسپانوی کمپنی زارا کے نمائندہ دفتر کے سربراہ نے حال ہی میں Knesset کے انتہا پسند صہیونی نمائندوں میں سے ایک کو اپنے گھر مدعو کیا اور اس کی میزبانی کی، یہ سخت گیر صہیونی نمائندہ فلسطینیوں کے خلاف مضبوط موقف لینے میں مشہور ہے اس لیے زارا کے نمائندے کے اس اقدام نے فلسطینیوں کو غصہ دلایا ہے۔
اپنے فتوے میں محمود ہباش” نے زارا کے نمائندہ دفتر کے سربراہ کو دہشت گردی کا حامی قرار دیا جس کے بعد فلسطینیوں نے بھی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ زارا کمپنی نے ایسے شخص کو خوش آمدید کہا ہے جس کی فلسطینیوں کی جبری ہجرت یا ان کی تباہی کے سوا کوئی خواہش نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
ماہرین نے ایک اہم سیارہ دریافت کر لیا
?️ 2 فروری 2022لندن (سچ خبریں)ماہرین فلکیات نے ایک ایسا اہم سیارہ دریافت کیا ہے
فروری
محمد 2022 میں ہالینڈ میں بچوں کا رکھا جانے والا دوسرا نام
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:ڈچ حکام کے مطابق اس ملک میں 2022 میں پیدا ہونے
جنوری
ایف بی آئی کے 665 ملازمین اخلاقی مشکلات کی وجہ سے نوکری سے برخاست
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی سینیٹر چک گراسلے کا کہنا ہے کہ انہیں ایف بی
اکتوبر
شیلی کا امریکہ کی فوجی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار
?️ 13 نومبر 2025 شیلی کا امریکہ کی فوجی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار
نومبر
ہم صلح کی پیشکش کرتے ہیں جواب میں ہمارا خون بہایا جاتا ہے:بشار اسد
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:شام کے صدر بشار اسد نے اسلامی اور عربی تعاون تنظیم
نومبر
بن زائد کی نیتن یاہو کو عجیب پیشکش
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:برسلز میں یوروپی انسٹی ٹیوٹ آف یورپی لاء اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنس
مئی
بین گوئر کا اسرائیلیوں کو بچانے کا دعوی
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایٹمر بین گوئر
جون
وزیراعلی پنجاب کا کینسر اور دل کے علاج کیلئے خصوصی کارڈ لانے کا فیصلہ
?️ 9 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں وزیراعلیٰ اسپیشل
دسمبر