ریاض کی نئی علاقائی پالیسی اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے:صیہونی اخبار

صہیونی

?️

سچ خبریں:ریاض کی حالیہ علاقائی پالیسی علاقائی ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اور تعامل کی طرف متوجہ ہونے کے بعد صہیونی میڈیا تل ابیب کے دشمنوں کے ساتھ مصالحت کے سلسلے میں سعودی عرب کی نئی حکمت عملی کے بارے میں خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے۔

حالیہ دنوں میں مقبوضہ فلسطینی میڈیا نے ریاض کی حالیہ علاقائی پالیسیوں کو خطے کے ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اور مفاہمت پر مرکوز کرتے ہوئے سعودی عرب کے اس طرز عمل کو تل ابیب کے لیے تشویشناک اور اس کی علاقائی حکمت عملی کے خلاف خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے۔

المیادین نیوز سائٹ نے منگل کی شب صیہونی ٹی وی چینل کان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم ریاض کی جانب سے اس کے علاقائی سیاسی موقف میں تبدیلی کے حوالے سے نئے پیغامات اور اشاروں کا مشاہدہ کر رہے ہیں، خاص طور پر تحریک حماس کے حوالے سے۔

کان چینل کا مزید کہنا ہے کہ ریاض کی حماس کے ساتھ قربت تل ابیب کے لیے پریشان کن ہے کیونکہ جب ہم ایران، شام اور صنعاء کے ساتھ علاقائی ہم آہنگی اور مفاہمت میں سعودی عرب کے موقف میں تبدیلی دیکھ رہے ہیں اور تل ابیب کے نقطہ نظر سے یہ موڑ یقینی طور پر تشویشناک پیغامات پر مشتمل ہے۔

اس ٹی وی چینل نے مزید کہا ہے کہ شام میں بحران کے آغاز اور ایران کے ساتھ مفاہمت نیز صنعا حکام کے ساتھ جنگ بندی کے بعد 12 سال بعد سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا دمشق کا حالیہ دورہ تاریخی ہےجو ہماری اسٹریٹجک پالیسی کے لیے باعث تشویش ہے۔

واضح رہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے آج پہلی بار دمشق کے صدارتی محل میں سعودی وزیر خارجہ کی میزبانی کی،شام کے صدر کے دفتر نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ بشار اسد نے فیصل بن فرحان کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ شام اور سعودی عرب کے درمیان پرامن تعلقات کا قیام کا مقصد باہمی مفادات اور مصلحت اور موسمی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

بشار الاسد اور فیصل بن فرحان کے درمیان حالیہ ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ نے تباہ کن جنگ کے اثرات کو دور کرنے کے لیے دمشق کی صلاحیت کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاض دمشق کے لیے اپنی حمایت پر قائم ہے۔

مشہور خبریں۔

استنبول: نائب وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک صدر سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

?️ 22 جون 2025استبول: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور

کیوبا کی پاکستان میں مقامی ویکسین تیار کرنے کی پیش کش

?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کیوبا کے ابدالہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

پیپلزپارٹی نے وفاق کو کمزور کرنے کیلئے پنجاب کو نشانہ بنایا: عظمیٰ بخاری

?️ 7 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

کیا ترکی عراق میں شام کے منظر نامے کو دہرانا چاہتا ہے؟

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: عراق کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے رہنما عقیل الردینی نے

5 عرب ممالک نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کی مخالفت کی

?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:کئی عرب حکام نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ سعودی

ایران اور سعودی عرب ایک قدم اور قریب

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے

ہنیہ کا لبنان کا دورہ؛ فلسطینی وفد کی شامی وزیر خارجہ سے ملاقات

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:   لبنان میں حماس کے میڈیا دفتر نے اعلان کیا کہ

امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے خلاف کیوں ہے ؟

?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا جمعہ کو نیویارک میں اقوام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے