?️
سچ خبریں:سعودی وزارت خارجہ نے ڈاکار ریلی کے دوران دھماکے کے بارے میں کسی "مجرمانہ شبہ” کی تردید کی ہے،دریں اثنا فرانسیسی وزیر خارجہ نے کھیلوں کے اس ایونٹ کو روکنے کے امکان کا اعلان کیا۔
القدس العربی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ ڈاکار ریلی میں شریک کاروں میں سے ایک کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی مجرمانہ واقعے کاشبہ نہیں ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض متعلقہ فرانسیسی حکام کے ساتھ رابطہ کر رہا ہے تاکہ انہیں شواہد سے آگاہ رکھا جا سکے۔
سعودی وزارت خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریاض اور پیرس کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فریم ورک میں متعلقہ سعودی حکام فرانسیسی ماہرین کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ انہیں تحقیقات کے نتائج، تصاویر اور معلومات سے آگاہ کیا جا سکے اور انہیں اس واقعہ کے بارے میں دستیاب شواہد فراہم کیے جائیں۔
سعودی وزارت نے اپنے بیان میں کہاہے کہ متعلقہ حکام مقابلے کے منتظمین کے تعاون سے، ڈاکار ریلی میں شرکاء کی حفاظت اور برقرار رکھنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ حفاظتی معیارات کی تعمیل کرنا چاہتے ہیں،دریں اثناء فرانسیسی وزیر خارجہ Jean-Yves Le Drian نے BFM TV اور RMC ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں ڈاکار ریلی پر ہونے والے ممکنہ طور پر دہشت گرد انہ حملے کے بعد ہم نے سوچا کہ اس کھیل کے ایونٹ کو روکنا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
Le Drian نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ڈاکار ریلی پر ہونے والا یہ حملہ دہشتگردانہ ہو،فرانسیسی وزیر خارجہ نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر واضح موقف اختیار کرے۔


مشہور خبریں۔
یوکرائنی فوج نے تمام روسی ڈرون مار گرائے
?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا
دسمبر
پاکستان نے کیا بلیسٹیک میزائل کا کامیاب تجربہ
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان فوج نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے بتایا کہ
مارچ
آنے والے دنوں میں امریکہ سے رابطہ ممکن ہے:روس
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے آج ریاض میں امریکہ اور
مارچ
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 24 اپریل تک ملتوی
?️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
اپریل
موجودہ حالات میں نتن یاہو سے ملاقات کا کوئی جواز نہیں:السیسی
?️ 9 دسمبر 2025 موجودہ حالات میں نتن یاہو سے ملاقات کا کوئی جواز نہیں:السیسی
دسمبر
پاکستانی انٹیلی جنس نے مقبوضہ کشمیر میں ”را‘ ‘کے مذموم مقاصد بے نقاب کردئیے
?️ 28 اگست 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستانی انٹیلی جنس نے مقبوضہ کشمیر میں’ ’را‘ ‘کے
اگست
وزیر خارجہ کا اہم بیان، افغانستان میں امن سے مقاصد آگے بڑھیں گے
?️ 15 جولائی 2021تاشقند( سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ازبکستان میں میڈیا
جولائی
چوری کی روک تھام پر تقریر کرتے ہوئے برطانوی وزیر کا بیگ چوری !
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: جرم کی روک تھام شعبے کی برطانوی جو ایک کانفرنس
ستمبر