رونالڈو سعودی عرب کی تعریف کرنے کے بجائےانسانی حقوق کو اجاگر کرے

رونالڈو

?️

سچ خبریں:       سعودی عرب کے بارے میں پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے حالیہ بیانات کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مشرق وسطیٰ کی محقق دانا احمد نے ان سے کہا کہ وہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کے معاملات پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکام رونالڈو کی موجودگی کو اپنے آپ کو مشہور کرنے اور ملک کے انسانی حقوق کےخراب ریکارڈ سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں اس لیے رونالڈو کو چاہیے کہ اس ملک کی غیر ضروری تعریف کرنے کے بجائے میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کریں اور انسانی حقوق کے مسائل کی طرف رہنمائی کریں۔

احمد نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی ناگفتہ بہ صورت حال کے بارے میں تاکید کی کہ سعودی حکومت ہمیشہ مختلف وجوہات کی بنا پر لوگوں کو پھانسی دیتی ہے اور سعودی حکام نے گزشتہ سال صرف ایک دن میں 81 افراد کو پھانسی دی اور ان میں سے کئی کو ظالمانہ مقدمات کی صورت میں سزائیں سنائی گئیں۔ سعودی حکام آزادی اظہار کو دبانے اور انہیں اجتماعات بنانے یا اس میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اور انسانی حقوق کے محافظوں، حقوق نسواں کے کارکنوں، اور دیگر سیاسی کارکنوں کے خلاف بھاری سزائیں جاری کرتے ہیں۔ رونالڈو کو اپنی شہرت اور حیثیت کو سعودی عرب کو کھیلوں کے ذریعے اچھا دکھانے کا آلہ نہیں بننے دینا چاہیے اور النصر کلب میں اپنی موجودگی کا استعمال کرتے ہوئے اس ملک میں انسانی حقوق سے متعلق بہت سے مسائل پر کھل کر بات کرنی چاہیے۔

پرتگالی قومی ٹیم کے کپتان حال ہی میں النصر کلب جوائن کر کے ریاض پہنچے تھے۔ سعودی حکام کی جانب سے پرتگالی سپر اسٹار کے انتہائی پرتپاک استقبال کے بعد حال ہی میں مارسول پارک اسٹیڈیم میں النصر کے مداحوں کے ساتھ ان کی باضابطہ تعارفی تقریب منعقد ہوئی۔

پریس کانفرنس میں رونالڈو کی تقریر کی قابل ذکر بات سعودی عرب میں ہونے پر ان کا اطمینان تھا ان کا کہنا تھا کہ وہ فٹبال سے لطف اندوز ہونے اور ملکی ثقافت کا حصہ بننے کے لیے نصر میں آئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کا ایران پرجوہری ہتھیار حاصل کرنے کا الزام

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:   اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز ال

پاکستان نے 2035 تک ماحولیاتی اہداف کے لیے 565.7 ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ کردیا

?️ 30 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے افسران کی کوششوں کے

روسی بغاوت کے دوران یوکرین کو مغربی ممالک تجویز

?️ 27 جون 2023سچ خبریں:مغربی ذرائع کے مطابق روس میں وگنر نامی جنگجو گروپ کے

وزیر اعظم عمران خان اور قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی ملاقات

?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر

بحرین سب سے زیادہ سیاسی جیلیں رکھنے والے عرب ممالک میں سرفہرست

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے ایک مرکز نے بحرین کے انسانی حقوق کے

جارحین کے ساتھ فوجی تصادم کا نیا دور مختلف ہوگا: محمد البخیتی

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:     تحریک انصار اللہ کے سینیئررکن محمد البخیتی نے تصدیق

این سی سی آئی اے ملتان کے افسران کے گرد بھی گھیرا تنگ

?️ 19 دسمبر 2025ملتان (سچ خبریں) لاہور اور اسلام آباد کے بعد این سی سی

غزہ میں نسل کشی بین الاقوامی دوہرے معیار کا نتیجہ ہے: کویتی ولی عہد

?️ 25 ستمبر 2025 سچ خبریں: کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے