?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کو دونوں ممالک کی عوام کی خاطر جنگ بند کر دینا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹرس نے جمعرات کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ یوکرین اور روس کے عوام کی خاطر جنگ بند ہونی چاہیے اور ساتھ ہی پوری دنیا میں موت، تباہی اور نقل مکانی کا سلسلہ بھی ختم ہونا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ روس اور یوکرین کے صدور کے ساتھ تنازعہ کے خاتمے کے بارے میں بات کی اور ان سے جنگ بندی کی اپیل کی، دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ جب تک یوکرین جنگ میں مغربی ممالک کی مداخلت جاری رہے گی اس وقت تک جنگ کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مغرب یوکرین جنگ میں مداخلت کرتا رہے گا اس جنگ پر کوئی مثبت اثر نہیں پڑے گا کیونکہ امریکہ انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے روسی جرنلوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
پیسکوف کا کہنا تھا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ امریکہ، برطانیہ اور نیٹو مستقل طور پر یوکرین کی فوج کو انٹیلی جنس ڈیٹا اور دیگر پیرامیٹرز فراہم کررہے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ روس جو تھوڑی مدت میں اپنے خصوصی فوجی آپریشن کے اہداف حاصل کرسکتا تھا، اب اس میں تاخیر کا سامنا ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹک ٹاک فحاشی پھیلانے کا سبب، پابندی عائد کی جائے، پنجاب اسمبلی میں قراداد جمع
?️ 16 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ
ستمبر
سابق آرمی چیف کو توسیع دینے کیلئے سب سر جوڑ کر بیٹھ گئے تھے، سپریم کورٹ
?️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں
فروری
اردن: بن گور کا مسجد الاقصیٰ پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی
جون
امریکہ میں ڈاکو ایک سوپر مارکٹ سے لاکھوں ڈالر کا سامان لیکر فرار
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: اے بی سی نیوز ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سوپر
نومبر
ٹرمپ نے کیا اپنی احماقت کا اعتراف
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب پرانے دن
فروری
عدلیہ کو آڈیو ٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال
?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سی سی
مارچ
حکومت کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہے
?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پارلیمانی
دسمبر
خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کن القابات سے نوازا ہے؟
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے فون ٹیپ کرنے کے معاملے
جولائی