?️
سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے جزیرہ نما کریمیا پر یوکرینی فوج کے بڑے ڈرون حملے کے بارے میں ایک بیان شائع کیا۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے ہفتے کے روز کیف حکومت کی جانب سے جزیرہ نما کریمیا کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے 20 ڈرونز کے ذریعہ کیے جانے والے حملے کو پسپا کر دیا۔
اس بیان کے مطابق 14 یوکرینی ڈرونز کو دفاعی نظام کا استعمال کرتے ہوئے تباہ کیا گیا اور 6 دیگر ڈرونز کو روک کر کریمیا کے آسمان پر برقی جنگ کے ذریعے مار گرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کیسے یوکرین جنگ کو ہوا دے رہا ہے؟
روس کا کہنا ہے کہ اس ڈرون حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی یا ہلاک ہوا ہے،یاد رہے کہ جزیرہ نما کریمیا کا 2014 میں ریفرنڈم کے ذریعے روس کی سرزمین سے الحاق کیا گیا تھا اور یوکرین میں روسی فوجی کاروائیوں کے آغاز سے ہی یہ یوکرین کی فوج کے حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے تاہم حالیہ ہفتوں میں ان حملوں میں تیزی آئی ہے۔
گزشتہ ہفتے جزیرہ نما کریمیا کے حکام کو جزیرہ نما کریمیا کو روس کے ساتھ جوڑنے والے پل پر ایک دھماکے کی اطلاع ملی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ موسم خزاں میں بھی یوکرین کی فوج نے اس پل کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ فروری 2014 کی بغاوت کے دوران یوکرین کے صدر وکٹر یانوکووچ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور اس کے بعد کریمیا اور مشرقی یوکرین میں عوامی احتجاج کی لہر شروع ہو گئی ،اسی سال 11 مارچ کو کریمیا کی سپریم کونسل اور سیواستوپول سٹی کونسل نے ان علاقوں کی آزادی کے اعلان کی منظوری دی۔
مزید: یوکرین جنگ کیوں ختم نہیں ہو رہی،روس کیا کہتا ہے؟
اس کے بعد 15 مارچ 2014 کو جزیرہ نما کریمیا میں ریفرنڈم کرایا گیا اور روس کے ساتھ دوبارہ اتحاد کے معاملے کو ووٹ کے لیے رکھا گیا جہاں رائے دہندگان کی اکثریت نے اس مسئلے پر اپنے اتفاق کا اعلان کیا۔


مشہور خبریں۔
ناممکن ہے کہ ہوانا سنڈروم کی وجہ روس ہو: امریکہ
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں انٹیلی جنس تحقیقات دوسرے ممالک کے خلاف اپنے
مارچ
شام میں امریکی مشکوک نقل و حرکت
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: شام میں روسی مرکز برائے قومی مفاہمت کے نائب سربراہ
جولائی
پاکستان بھی عالمی ادارہ خوراک کے مختلف منصوبوں سے مستفید ہو رہاہے
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے ورلڈ
اگست
غزہ کی پٹی میں دو سالہ نسل کشی ؛ اسرائیلی ظلم کی بے مثال وحشیانیہ داستان
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو "طوفان الاقصیٰ” آپریشن کے آغاز کے
اکتوبر
بےروزگاری کے خاتمے کے لئے عثمان بزدارکا فوری نوکریاں دینے کا وعدہ
?️ 26 اکتوبر 2021ملتان (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بے روزگاری کے خاتمے کے
اکتوبر
ہوائی حادثہ کے بعد واشنگٹن کا ریگن بین الاقوامی ایئرپورٹ بند
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ میں ایک مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر بلک ہاک
جنوری
چین کا امریکہ کو دو ٹوک جواب
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:چین نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی تجارتی مذاکرات کی موجودگی
اپریل
وزیر اعظم نے 2023 کے انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو
جولائی