?️
سچ خبریں:روس کے صدر نے یوکرائن کے دو علاقوں ڈونٹسک اور لوہانسک کو آزاد تسلیم کرتے ہوئے ان علاقوں میں امن فوج بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن کے دو علاقوں ڈونٹسک اور لوہانسک کو آزاد تسلیم کرلیا، انہوں نے ان علاقوں میں امن دستے بھیجنے کا حکم بھی دے دیا ہے، ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن پر ڈونٹسک اور لوہانسک میں نسل کشی کی تیاری اور مینسک معاہدے پر عمل نہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے ٹی وی پرقوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کے دو علاقوں کو آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں اور روسی پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد اس کی توثیق کرے۔
رپورٹ کے مطابق روس نوازوں کے زیر اثر ان علاقوں سے متعلق فیصلے سے جرمنی اور فرانس کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے،دوسری جانب برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور نیٹو کے سکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے روس کے اس عمل کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روسی اقدام یوکرائن کی خودمختاری اور علاقائی استحکام کو پامال کرنے کے مترادف ہے نیزا س سے منسک معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے، ادھر امریکہ نے اپنے سفارتکاروں کو یوکرائن چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔
درایں اثنا اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بھی روس کے اس اقدام پر تنقید کی ہےجبکہ ذرائع کے مطابق ڈونٹسک اور لوہانسک کے عوام نے روس کے اس اقدام کا خير مقدم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
جرمن لوکوموٹیو یونین کی طویل ترین ہڑتال کا آغاز
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:جرمن ٹرین ڈرائیور یونین کی جانب سے اب تک کی سب
جنوری
فرانس میں یورینیم کی پیداواری تنصیب میں لگی آگ
?️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں: ابلاغ کے ذرائع نے فرانس کے بجلی اور جوہری
ستمبر
قدیروف کے تین نو عمر بیٹے یوکرین کی جنگ کے اگلے مورچوں پر روانہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: چیچن کے صدر رمضان قدیروف نے کہا کہ ان کے
اکتوبر
لاوروف: ہم اسلامی دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنائیں گے
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا
مئی
ہم فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کے ساتھی ہیں: امریکی سینیٹر
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ کی سیاسی جماعت طاقتور صیہونی لابی کی وجہ سے
جولائی
دنیا کی سب سے بڑی جیل
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:21 لاکھ آبادی پر مشتمل غزہ کی پٹی 15 سال سے
اگست
وطن واپسی پر نواز شریف کے ساتھ آئین و قانون کے مطابق سلوک ہوگا، وزیر اطلاعات
?️ 23 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے
ستمبر
پاکستان کو 7 لاکھ یورو کی امداد دے رہے ہیں، یورپی یونین
?️ 27 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان میں
ستمبر