?️
سچ خبریں:روس نے امریکہ اور پورپی ممالک کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کو ہتھیار دینا بند کر دو ورنہ ہم اس ملک میں مغربی ممالک کے ہتھیار پہنچانے والے قافلوں کو نشانہ بنائیں گے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرائن کو ہتھیار فراہم کرنے والے یورپی ممالک اور امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فوجی یوکرائن میں مغربی ممالک کے ہتھیاروں کی ترسیل کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے سرکاری ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے متنبہ کیا ہے کہ متعدد ممالک سے یوکرائن کو ہتھیاروں کی ترسیل محض ایک خطرناک اقدام ہی نہیں بلکہ ایسا اقدام بھی ہے جس سے فراہم کیے جانے والے اسلحے ہمارا اہداف بن جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ماسکو نے یوکرائن کو ہتھیاروں کی بغیر سوچے سمجھے منتقلی کے نتائج کے بارے میں متنبہ کیا تھا جیسے کہ امریکہ کا مین-پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹم اور ٹینک شکن میزائل سسٹم وغیرہ۔
ریابکوف نے کہا کہ واشنگٹن نے ماسکو کے انتباہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا جبکہ روس مغربی میڈیا اور کاروباری طبقے کو ملک بدر کرکے حالات کو مزید بدتر نہیں کرنا چاہتا،انہوں نے ماسکو کے خلاف امریکی پابندیوں کو روسی معیشت کو شدید دھچکا پہنچانے کی کوشش کی بھی مذمت کی لیکن یہ بھی کہا کہ ماسکو نقصان سے بچنے کے لیے موثر حکمت عملی سے کام کررہا ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے ٹیرف چیلنج پر قابو پانے کے لیے پاکستان کے اختیارات
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: پاکستان اور امریکہ نے وائٹ ہاؤس کے نئے ٹیرف پر
جون
پیٹرولیم کی قیمت میں اضافے کی تجویز مسترد ہو گئی
?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے خزانہ ڈویژن کی جانب سے
نومبر
گیلنٹ کے بعد نیتن یاہو کو بھی ہٹا دینا چاہیے: لائبرمین
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: قابض حکومت کے سابق وزیر جنگ ایویگڈور لائبرمین نے اس
نومبر
صدر مملکت کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
?️ 18 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدر مملکت ڈاکٹر
اپریل
ترکی کا شمال مشرقی شام پر ڈرون حملہ
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:ترک فوج نے شام کے صوبے الحسکہ کو ڈرون حملے میں
اگست
صیہونیوں کے سروں پر گرنے والے راکٹوں کی تعداد
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے غزہ سے اس حکومت کی
مئی
شوکت ترین کی آڈیو میں کٹ پیسٹ کی گئی یہ کام وہ پہلے بھی کرتے ہیں،اسد عمر
?️ 29 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ شوکت
اگست
بن سلمان تخت بادشاہی پر بیٹھنے کے لیے بے تاب
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:ریاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 42 ویں سربراہی
دسمبر