?️
سچ خبریں:سعودی عرب کا شہر جدہ 24 نومبر کو روس-اسلامک ورلڈ اسٹریٹجک ویژن گروپ کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
ڈبلیو اے ایم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا شہر جدہ 24 نومبر کو روس-اسلامک ورلڈ اسٹریٹجک ویژن گروپ کے اجلاس کی میزبانی کرے گا، یہ نشست مذاکرات اور تعاون کے امکانات کے موضوع پر ہوگی جس میں روس اور عالم اسلام کے حکام، علمائے کرام اور مفکرین شرکت کریں گے تاکہ دونوں فریقوں کے درمیان مشترکہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مضبوط کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ یہ اجلاس اسلامی دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی روس کی کوششوں کا حصہ ہے،یادرہے کہ روس-اسلامک ورلڈ سٹریٹیجک ویژن گروپ 2006 میں یوجین میکسیموچ پریماکوف اور منٹیمر شریپووچ شیمیوف کی سربراہی میں مبصر کے طور پر روسی فیڈریشن کی اسلامی تعاون تنظیم میں شمولیت کے بعد تشکیل دیا گیا تھا۔
اس گروپ نے ماسکو، کازان، استنبول، جدہ اور کویت میں میٹنگیں کیں،واضح رہے کہ روس-اسلامک ورلڈ سٹریٹجک ویژن گروپ 27 مسلم ممالک کے 33 سیاستدانوں ، سابق وزرائے خارجہ، سابق وزرائے اعظم اور عوامی شخصیات پر مشتمل ہے جن میں انڈونیشیا، مراکش، سعودی عرب، ایران، کویت کے نامور اسلامی اسکالرز شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر آنے والے دنوں میں سرد ہوائیں چلیں گی
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد کی ہوا میں
نومبر
شہریوں کو رفح سے نکلنے پر مجبور کرنا ناقابل برداشت: بورل
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اہلکار نے کہا کہ غزہ
مئی
ہندوستان اچانک روسی خام تیل کی درآمد کو کیوں نہیں روک سکتا؟
?️ 20 اکتوبر 2025ہندوستان اچانک روسی خام تیل کی درآمد کو کیوں نہیں روک سکتا؟
اکتوبر
الشفاء ہسپتال پر اسرائیل کی جارحیت پر مسلسل ردعمل
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ شہر کے مغرب میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی فوج
مارچ
کیا دمشق اور آنکارا کے درمیان برف پگھل گئی ہے؟
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: پچھلے 4 سالوں میں، خطے کی بیشتر حکومتوں کے درمیان
جولائی
پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6 ہزار فیصد اضافہ
?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی
مارچ
شادی سے پہلے شادی نہ کرنے کا سوچتی تھی، حنا الطاف
?️ 2 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ اور میزبان حنا الطاف نے اعتراف کیا
مئی
فلسطینی صحافی کے قتل کے بارے میں اقوام متحدہ کا بیان
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ
جون