روسی سفارت کاروں سے جنگ کا بدلہ

روسی

🗓️

سچ خبریں:روسی سکیورٹی سروس نے اعلان کیا کہ اس ملک کے ہزاروں سفارت کاروں کے آئی فون ہیک کر لیے گئے ہیں۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے اعلان کیا کہ اس ملک کے سفارت کاروں کے ہزاروں آئی فون ہیک کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کے ہاتھوں سفارتکاروں کی جاسوسی پر چین کا اظہار تشویش

ایف ایس بی نے ایک بیان میں کہا کہ بظاہر ہیکرز نے نیٹو کے رکن ممالک، سابق سوویت جمہوریہ کے ساتھ ساتھ چین، تل ابیب اور شام میں روسی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں کام کرنے والے سفارت کاروں کے آئی فونز کو نشانہ بنایا۔

بیان میں سائبر حملے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، صرف یہ کہا گیا کہ ایک نامعلوم پروگرام نے iOS آپریٹنگ سسٹم کے کمزور حصوں کو نشانہ بنایا۔

روسی اسپیشل سروسز کے ذریعے حاصل کردہ معلومات امریکی کمپنی ایپل کے اس ملک کی نیشنل سکیورٹی کمیونٹی یعنی امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی (NSA) کے ساتھ قریبی تعاون کی نشاندہی کرتی ہیں جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اس کمپنی کی ایپل ڈیوائسز کے صارفین کی ذاتی معلومات کی رازداری کو برقرار رکھنے کی اعلان کردہ پالیسی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتی۔

یہ بھی دیکھیں:سی آئی اے کے ذریعے روس میں غیر ملکی سفارت کاروں کے آئی فون کی وسیع پیمانے پر ہیکنگ

درایں اثنا روئٹرز نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایپل نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ایپل کی کسی بھی پروڈکٹ میں ہیکرز کی دراندازی کے لیے کسی حکومت کے ساتھ کام نہیں کیا اور نہ ہی کرے گا، تاہم امریکی قومی سلامتی کے ادارے نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

سیلاب: فوری امداد نہ ملنے پر آئندہ ہفتوں میں سیکڑوں بچوں کی اموات کا خدشہ

🗓️ 29 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ فنڈز برائے اطفال (یونیسیف) کے ریجنل ڈائریکٹر

لاپتہ ہونے والے 2 امریکی فوجی کہاں گئے؟

🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: CENTCOM نے اعلان کیا ہے کہ صومالی پانیوں میں لاپتہ

امریکہ نے یو اے ای سے معافی مانگ لی

🗓️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:امریکہ نے یمنی حملوں کے جواب میں تاخیر پر متحدہ عرب

مزاحمت کے خلاف ہاتھا پائی میں آٹھ صہیونی فوجی ہلاک

🗓️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے گزشتہ روز کے دوران غزہ کے جنوبی اور

مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کے سامنے ہاتھ پھیلائے

🗓️ 21 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں بننے والی پاکستان ڈیموکریٹک

مغربی ممالک میں اسلام دشمنی عروج پر

🗓️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:نیدرلینڈ میں ایک زیر تعمیر مسجد کو ایک 40 سالہ حملہ

جب تک اسپین معافی نہیں مانگتا تب تک گیس کی کوئی خبر نہیں:الجزائر

🗓️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:یورپ میں توانائی کے بحران نے اسپین کو الجزائر کے ساتھ

مشرق وسطی میں دہشت گردی کا منھ بولا باپ

🗓️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:خطے کی اقوام کے خلاف امریکی جرائم اور صیہونی حکومت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے