?️
سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ایک چونکا دینے والی رپورٹ میں مقبوضہ فلسطین میں قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں اور نوعمروں کی تعداد کا انکشاف کیا ہے۔
صیہونی میڈیا نے اعدادوشمار شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک 28 فلسطینی بچے اور نوجوان صہیونی غاصب فوج کے فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما نے صہیونی اخبار ہارٹیز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک مقبوضہ فلسطین میں مختلف تنازعات میں قابض فوجیوں کے ہاتھوں 28 فلسطینی بچے اور نوعمر شہید ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق17 سالہ فواد عابد کو صیہونی فوجیوں نے کفردان گاؤں میں پیٹ اور ران میں گولی مار کر شہید کر دیا،اس کے علاوہ15 سالہ آدم عیاد کو الدہیشہ کیمپ پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے کے دوران پیٹھ اور بازو میں گولی لگی اور وہ شہید ہو گیا۔
16 سالہ عامر زیتون کو صہیونی فوج نے بلاطہ کیمپ میں جھڑپوں کے دوران سر اور ہاتھ میں گولیاں مار کر شہید کردیا،14 سالہ عمر الخمور کو بھی الدہیشہ کیمپ میں سر میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ 17 سالہ ودیع ابو رموز کو صیہونیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے سیلوان میں جھڑپوں میں شہید کر دیا،شعفاط کیمپ پر صہیونی حملے میں 16 سالہ محمد علی کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔
17 سالہ عبداللہ موسی کو جنین کیمپ میں صہیونیوں نے سینے میں گولی مار کر شہید کر دیا نیزجنین کیمپ میں 16 سالہ وسیم ابو جاموس کو بھی اسرائیلی گشتی پارٹی نے گاڑی سے کچل کر شہید کر دیا جبکہ حال ہی میں نبی صالح گاؤں میں رہنے والے ڈھائی سالہ محمد التمیمی کو صیہونی درندوں نے شہید کر دیا۔


مشہور خبریں۔
استقامت اسلام اور انقلاب اسلامی ایران کی گہرائی سے شروع ہوئی: حزب اللہ
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک کی سیاسی کونسل کے سربراہ
جولائی
ایلون مسک کا ٹویٹر کے حوالے سے بہت بڑا نقصان
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس امریکی ارب پتی نے نومبر
جنوری
یوکرینی صدر امریکہ کے دورے میں سب سے پہلے کہاں جائیں گے؟
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اپنے دورہ امریکہ کا آغاز
ستمبر
سپر پاور کون ہے؟امریکہ یا یمن؟
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک معروف عرب تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بحیرہ
دسمبر
پتھر کے زمانے کی طرف لوٹتا ہمارا ملک
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پاکستانی قوم کی اکثریت کو ہمیشہ یہ شکوہ رہا ہے
اگست
غزہ پر صہیونی حملے ان کے خوف کی علامت ہیں:حماس
?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر رکن نے آج صبح
اگست
شام میں امریکی فوجی گندم چوری کر کے لے جاتے ہوئے
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے آج دوپہر
جون
عوام کورونا ویکسین لگوانے میں سستی نہ کریں: معاون خصوصی
?️ 22 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو وزیر اعظم
فروری