?️
سچ خبریں:کابل اور افغانستان پر طالبان کے قبضہ کرنےکے ایک ماہ بعد بھی دوسرے ممالک میں موجود اس ملک کی سیاسی نمائندگیوں کے کاموں کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
طلوع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی عبوری کابینہ کی وزارت اطلاعات و ثقافت نے دوسرے ممالک میں موجود افغانستان کے سفارت خانوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ سیاسی نمائندگیوں کا فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ افغان وزارت اطلاعات و ثقافت کے ثقافتی کمیشن کے رکن سعید خوستی نے کہا کہ اس فیصلے کا اعلان وزارت خارجہ جلد کرےگی ، انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی ممالک می موجود سیاسی اور سفارتی مشن وزارت خارجہ کی مشاورت کے بغیر کام نہیں کریں گے، خوستی نے مزید کہاکہ بیرون ملک موجود نمائندگیاں اب امارت اسلامیہ (طالبان) کی نمائندگی کر رہی ہیں اور وزارت خارجہ اس پر کام کر رہی ہے، وہ جلد ہی اس سلسلہ میں فیصلہ کر ےگی۔
رپورٹ کے مطابق ، افغان سفارت خانوں کی غیر یقینی صورتحال کی طوالت کی وجہ سے متعدد افغان سفارت کار غیر یقینی کی حالت میں ہیں جبکہ ان میں سے کچھ پناہ کے خواہاں ہیں۔
افغان سفارت کاروں کے مطابق افغان حکومت نے چند ماہ سے ماہانہ تنخواہ ، کرایہ اور دیگر اخراجات ادا نہیں کیے ہیں، دوسری جانب اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے نے اس تنظیم کے سکریٹری جنرل سے کہا ہے کہ وہ ان کی مدت بڑھا دیں، اقوام متحدہ کے ترجمان نے روئٹرز کو بتایا کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کے نمائندے غلام اسحاق زی 27 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں افغانستان کی جانب سے شرکت کریں گے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی ریاست میں معاشی جمود، غزہ جنگ کے نتیجے میں 60 ہزار کمپنیاں بند
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جاری جنگ اور مسلسل میزائیل حملوں نے مقبوضہ علاقوں
جنوری
کیا سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو بھی پھانسی دی جاتی ہے؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب نے اپنے مصری باپ کو قتل کرنے کے
اگست
غزہ کی تباہی دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کی تباہی سے زیادہ
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بریل نے کہا
دسمبر
ٹرمپ پر عدالتی جرمانے کی آدائیگی
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:اس مشکل صورتحال سے تنگ آچکے ڈونلڈ ٹرمپ نے اس جملے
مارچ
پاکستان میں بوسٹرڈوز آج سے لگائی جائے گی
?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی
جنوری
یورپ میں 1766 کے بعد بدترین خشک سالی: معروف مغربی ماہر
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس اور اٹلی اس وقت شدید خشک سالی کا شکار ہیں۔
مارچ
’جان جہاں‘ میں حمزہ علی عباسی ہیروئن اور میں ہیرو ہوں، عائزہ خان
?️ 2 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ان
مارچ
امریکہ یمن کے ساتھ کیوں لڑ رہا ہے؟ واشنگٹن پوسٹ کی زبانی
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے
جنوری