🗓️
سچ خبریں: گذشتہ رات اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کی اور بے دفاع فلسطینی خواتین اور بچوں سمیت متعدد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے گذشتہ رات غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔
المیادین کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کی مجرم فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح میں واقع شابورہ کیمپ میں ابو غالی خاندان کے گھر پر بمباری کی،اس وحشیانہ حملے میں کم از کم ایک بچی شہید ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا غزہ میں بھی بوسنیا کی طرح نسل کشی کی جا رہی ہے؟
صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقوں پر بھی بمباری کی گئی۔
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع بیت لاہیا میں اس جگہ پر بمباری کی جہاں عام شہری موجود تھے، ان وحشیانہ حملوں میں متعدد فلسطینی شہید یا زخمی ہوئے۔
المیادین کے رپورٹر نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ رات غزہ کی پٹی کے شمال اور مرکز میں صہیونی فوج کی شدید بمباری دیکھنے میں آئی۔
غزہ شہر کے مغرب میں واقع النصر قصبے پر بھی صیہونی مجرموں نے بمباری کی۔
خبر رساں ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ گھنٹوں کے دوران تل الہوا کے علاقے میں بھی صیہونی فوج کی طرف سے شدید بمباری کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا سلامتی کونسل غزہ بحران کو حل کر سکتی ہے؟
دوسری جانب المیادین کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ غزہ اس وقت صیہونی فوج کی طرف سے 7 اکتوبر کو تنازع کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ توپ خانے کی گولہ باری کا مشاہدہ کر رہا ہے اور خاص طور پر البرج اور نصرت کے مشرق میں گولہ باری کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مزید شہداء کی لاشیں جن میں فلسطینی بچے بھی شامل ہیں، کو الاقصیٰ شہداء اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
الاقصیٰ طوفان کے بعد حماس کے اثر و رسوخ میں اضافہ
🗓️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:سی ان ان نے خبر دی ہے کہ امریکی انٹیلی جنس
دسمبر
کراچی کے لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں: اسد عمر
🗓️ 30 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے
جنوری
این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ بڑھ تو سکتا ہے کم نہیں ہوسکتا، وزیر اعلیٰ سندھ
🗓️ 16 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا
مارچ
ٹرمپ کی ہیرس پر تنقید؛ وجہ؟
🗓️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: 2024 کے انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے
اکتوبر
افغان طالبان کا امن معاہدے کے متعلق اہم بیان
🗓️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات میں تیزی
جولائی
ملک بھر میں کورونا سے مزید 79 افراد کا انتقال ہو گیا
🗓️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس کی چوتھی لہرکے وار جاری ہیں
ستمبر
روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی
🗓️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں برس 5 ستمبر کے بعد سے ڈالر
اکتوبر
طالبان کے سفیر کو قبول کرنے والا پہلا ملک
🗓️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:طالبان کی جانب سے روس میں اپنا سفیر تعینات کیےجانے کے
اپریل