?️
سچ خبریں:ایک عراقی نمائندے نے زور دے کر کہا کہ امریکہ پوری دنیا خصوصا عراق میں دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی رکن پارلیمنٹ محمد البلداوی نے کہا کہ امریکہ اس ملک میں دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ عراق کو امریکی حمایت سے دہشت گرد حملوں کا سامنا ہے،انھوں نے مزید کہا کہ سب جانتے ہیں کہ امریکہ عالمی دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔
البداوی نے کہا کہ یہ کوئی دعویٰ نہیں ہے کیونکہ ہم نے سابق امریکی صدور کو اس کا اعتراف کرتے دیکھا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ آپ دنیا بھر کے تمام تنازعات میں امریکہ کےقدموں کے نشان دیکھ سکتے ہیں،یادرہے کہ گذشتہ روز عراق کے صوبہ دیالی میں مسلم علما یونین کے صدر ، جبار المعموری نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے شام میں داعش کے 10000 سے زیادہ ممبروں کے لئے حفاظتی انتظامات فراہم کیے ہوئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے 10000 سے زیادہ جنگجو شام کے کچھ علاقوں میں تعینات ہیں جو زیادہ تر عراقی سرحد کے قریب ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے عراق اور شام میں داخل ہوا تھا جبکہ یہاں آکر اس نے صرف ان ممالک کے قدرتی ذخائر کو ہی لوٹا ہے اور داعشی دہشتگردوں کےلیے سہلوت کار کے فرائض انجام دیے ہیں نیز اب جبکہ عراقی حکومت داعش کے خاتمہ کا اعلان کر چکی ہے اور امریکہ سے اپنے ملک سے نکل جانے کا مطالبہ کررہی ہے جس کے لیے اس ملک کی پارلیمنٹ نے پچھلے سال ایک بل بھی پا س کیا ہے جس میں غیر ملکی افواج کو فوری طور پر عراق سے نکل جانے کے لیے کہا گیا ہے تاہم امریکہ نے متعدد بہانوں سے اس بل پر عملدرآمد ہونے سے روکا ہوا ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ اس ملک کو لوٹ سکے۔


مشہور خبریں۔
کردار چاہے جیسا بھی ہو، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتی، عینا آصف
?️ 25 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل عینا آصف نے انکشاف
جون
اسرائیلی تلوار شامی عوام کی گردن پر
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد کی حکومت کے زوال
مئی
صیہونیوں کے ہاتھوں زیر تعمیر مسجد شہید
?️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:بدھ کی صبح صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے جنوب
جنوری
صیہونی فوج جنین سے بھاگنے پر مجبور
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی قابض فوج اور شاباک تنظیم کے اہلکار 10 دن
ستمبر
گورنر پنجاب کی اٹک میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے
?️ 24 اگست 2025اٹک (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کے
اگست
یورپی اور امریکی z نسل میں اسرائیل کی کیا حیثیت ہے؟
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: BDS نے دو دہائیوں سے بھی کم عرصے میں رائے
دسمبر
استنبول میں اسرائیلی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:اتوار کے روز ترک نوجوانوں کا ایک گروپ زورلو ہولڈنگ کے
جنوری
غزہ کے خلاف قابضین کا خطرناک منصوبہ؛ غزہ سٹی اسرائیلی حکومت کے لیے کیوں اہم ہے؟
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: جہاں صہیونی میڈیا غزہ پر قبضے کے منصوبے پر اس
اگست