?️
سچ خبریں:شام کے وزیر برائے اقتصادیات اور خارجہ تجارت نے اس بات پر زور دیا کہ دمشق عالمی بحرانوں کے اثرات سے محفوظ نہیں ہے اور اس ملک کی حکومت یوکرائن کے اقتصادی بحران کو کم کرنے اور اقتصادی صورت حال کو منظم کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کر رہی ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر اقتصادیات الخلیل نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نے بڑے پیمانے پر ہمیں نقصان پہنچایا ہے اور جنگ کے سالوں کے دوران دہشت گردوں نے ہمارے ملک کے بنیادی ڈھانچے کو منظم طریقے سے تباہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرائن میں پیش آنے والی بحرانی صورتحال کا اثر عالمی معیشتوں پر پڑے گا اور اس کے براہ راست اثرات توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں دیکھنے کو ملیں گے،شامی وزیر اقتصادیات نے مزید کہاکہ یوکرائن کے بحران کے نتیجے میں بین الاقوامی میدان میں سیاسی کشیدگی کے علاوہ، ہم دنیا کے ممالک کے درمیان سامان کی نقل و حمل کے اخراجات میں مزید اضافے کا بھی مشاہدہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی تجارت کے شعبے میں ان مواد کی فہرست کا جائزہ لیا جائے گا جنہیں اس وقت برآمد کرنے کی اجازت ہے۔


مشہور خبریں۔
پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
?️ 10 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) شارجہ سے کراچی آنے والی قومی ایئرلائن(پی آئی اے)
اکتوبر
صوابی میں ریسکیو آپریشن مکمل، جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی
?️ 20 اگست 2025صوابی (سچ خبریں) کمشنر مردان نثار احمد نے کہا کہ صوابی میں
اگست
امریکی معیشت پر ٹیرف پالیسی کا دباؤ، ٹرمپ کی تجارتی حکمت عملی کو بڑا دھچکا
?️ 21 فروری 2026سچ خبریں:امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کی تجارتی ٹیرف
فروری
معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے: وزیر اعظم
?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے
اکتوبر
یمن کے خلاف جنگ بند کرو: یروشلم چرچ کے آرچ بشپ
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: یروشلم میں رومن آرتھوڈوکس چرچ کے آرچ بشپ نے یمن کے
اکتوبر
غزہ کے میدان جنگ میں کون ہارا؟
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کا تیار کردہ مرکاوا ٹینک جسے مغربی ممالک کی
نومبر
اداکار یاسر حسین کو پھر شدیدتنقید کا سامنا
?️ 23 جون 2021کراچی (سچ خبریں) معروف و مشہور پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین
جون
نور مقدم کیس کے فیصلے کے بعد ماہرہ خان کا ٹوئٹ
?️ 25 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) نور مقدم کیس کے فیصلے ملک کی مختلف سماجی
فروری