?️
سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ صیہونی دشمن اپنی کمزوریوں کو اچھی طرح جانتا ہے لہذا وہ کبھی جنگ نہیں کرنا چاہے گا۔
لبنانی حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ لبنان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر اسے اس کا حق نہ ملا تو ناجائز صیہونی حکومت کو متنازعہ سمندری سرحدوں سے تیل اور گیس کے ذخائر سے تیل اور گیس نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سید حسن نصر اللہ نے سالانہ عاشورائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کا ممکن ہے اور نہ ہونا بھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگی محاذ کھولنے کا ارادہ نہیں رکھتے، ہم صرف اپنے حقوق چاہتے ہیں، ہم ڈٹ کر اپنا موقف پیش کریں گے تاکہ اسرائیل اور امریکہ ہمارے سامنے گھٹنے ٹیک دیں، سید نصر اللہ نے کہا کہ اگر لبنان میں کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ لبنان کو امریکہ اور اسرائیل کی بات ماننی چاہیے تو ایسا کبھی نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 1982 میں جب سے حزب اللہ وجود میں آئی ہے امریکہ اور اسرائیل ہمارے خلاف سازشیں کر رہے ہیں کیونکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ حزب اللہ اسرائیل کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے، سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ آج حزب اللہ اور مزاحمتی تحریک نہ صرف اسرائیل بلکہ خطے میں امریکہ کے تمام سازشی منصوبوں کے لیے خطرہ ہیں۔


مشہور خبریں۔
ریاض کے تل ابیب کے ساتھ پوشیدہ تعلقات
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: لبنان میں سعودی سفیر ولید بخاری کی طرف سے حزب
جنوری
جرمنی وزیر خارجہ کا لبنان کا سفر کرنے کا ارادہ
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: جرمن وزیر خارجہ اینالینا بربوک نے لبنان کی سرحدوں کی
جون
فیس بک نے صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کرا دیا
?️ 11 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین
دسمبر
توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا آغاز
?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں سابق وزیر
نومبر
آئی ایم ایف کی شرط پر دوستوں سے پیسے لانے کیلئے نئے آرمی چیف سمیت سب نےکوششیں کیں، وزیراعظم
?️ 15 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے آئی ایم ایف
اپریل
لاہورہائیکورٹ نے ججز کوغیرسرکاری واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کا حکم دے دیا
?️ 9 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو غیرسرکاری
جولائی
پاکستان نے 335 ہندوستانی شہریوں کو نکال باہر کیا
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ہندوستانی وزارت خارجہ کے مطابق، پاکستان نے 335 ہندوستانی شہریوں
اپریل
کوئی بھی جبری گمشدگیوں کا دفاع یا وکالت نہیں کر سکتا، نگران وزیراعظم
?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ لاپتہ بلوچ طلبہ کی
فروری