?️
سچ خبریں:درجنوں صیہونی آبادکاروں نے آج اتوار کو مسجد الاقصی پر حملہ کیا۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے معاندانہ اقدامات کے بعددرجنوں صیہونی آباد کاروں نے آج بروز اتوار، صیہونی حکومت کی فوج کی بھرپور حمایت میں مسجد الاقصیٰ پر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ حملہ باب المغاربه کی طرف سے کیا گیا اور اس دوران آباد کاروں نے اشتعال انگیز کارروائیاں کیں،واضح رہے کہ 2021 میں مسجد اقصیٰ پر حملہ کرنے والے آباد کاروں کی تعداد 34562 تک پہنچ جائے گئی جبکہ 2020 میں ان صہیونیوں کی تعداد تقریباً 19 ہزار اور 2019 میں تقریباً 30 ہزار تھی۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی آباد کار قابض افواج کی حمایت اور مدد سے روزانہ مسجد اقصیٰ پر حملے کرتے ہیں اس لیے کہ انھیں معلوم ہے کہ انھیں کوئی پوچھنے والا نہیں اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری پہلے ہی ان کے قبضے میں تھی اور اب آہستہ آہستہ متعدد شیخ نشین عرب ریاستیں بھی فلسطینیوں اور مسجد الاقصی کے بجائے صیہونیوں کا دم بھرتی نظر آرہی ہیں جس سے صیہونیوں کو مسجد الاقصی اور فلسطینیوں کے خلاف مزید جرائم کرنے کا حوصلہ ملتا ہے جس کی مثال آئے دن ہمیں دیکھنے کو ملتی ہے کہ صیہونی کبھی مسجد الاقصی کی بے حرمتی کر تے نظر آتے ہیں تو کبھی فلسطینیوں کو زد کوب ۔


مشہور خبریں۔
فروری میں ترسیلات زر 13 فیصد بڑھ گئیں
?️ 9 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی
مارچ
موساد کی خفیہ سازش بے نقاب؛ غزہ کے نوجوانوں کو جاسوسی کے جال میں پھانسنے کی کوشش
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جاری انسانی بحران اور صہیونی جارحیت کے سائے
اپریل
شام میں داعشیوں کے بارے میں عراقی حکام کا ظہار خیال
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:عراقی قومی سلامتی کے مشیر، قاسم الاعرجی نے زور دیا کہ
جون
مصری فوجی نے صہیونی فوج کی ہوا کیسے نکالی
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:مصر اور مقبوضہ علاقوں کے سرحدی مقامات پر نیتسانا کراسنگ (العوجہ)
جون
مقبوضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنماؤں، کارکنوں کے گھروں پر ایس آئی اے اور بھارتی فورسز کے چھاپے
?️ 9 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اکتوبر
کیریبین میں کشتی حملوں میں زندہ بچ جانے والوں کے خلاف مقدمہ کیوں نہیں چلا رہا؟
?️ 12 دسمبر 2025 کیریبین میں کشتی حملوں میں زندہ بچ جانے والوں کے خلاف
دسمبر
جولان کی پہاڑیاں اسرائیل کی سلامتی کے لئے اہم ہیں:امریکہ
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ کے وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ موجودہ صورتحال میں
فروری
صنعا، ریاض مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے رکن عبدالملک
اگست